ترکیہ نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے حتمی 26 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے
ترکیہ کے ہیڈ کوچ وِنچینزو مونٹیلا نے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونے والے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے تجربہ کار قومی کھلاڑیوں اور ابھرتی ہوئی نوجوان صلاحیتوں پر مشتمل 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
یورپی کوالیفائنگ مرحلے میں شاندار کارکردگی کے بعد ترکیہ 11 جون سے 19 جولائی تک جاری رہنے والے ورلڈ کپ میں ایک بار پھر عالمی اسٹیج پر واپس آ رہا ہے۔
کپتان خاقان چلہان اوغلو اسکواڈ کے نمایاں ترین ناموں میں شامل ہیں، جبکہ ریئل میڈرڈ کے اسٹار آردا گولیر، فارورڈ کینان یلدز اور تجربہ کار دفاعی کھلاڑی مریح دیمیرال بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
مونٹیلا نے گول کیپنگ کے لیے التائے بایندر، مرت گونوک اور اوغورجان چاکر کو منتخب کیا ہے۔
دفاعی کھلاڑی
عبد الکریم بارداکچی
ایرن المالی
چاعلار سویونجو
مرت مُولدور
فردی قاضی اولو
مریح دیمرآل
اوزان قباق
سامت اک آئیدن
ذکی چیلیک
مڈفیلڈر
خاقان چلہان اولو
اسماعیل یوکسیک
خان آئیخان
اورقن کھوکچو
صالح اعوزجان
حملہ آور کھلاڑی
آردا گولیر
بارش آلپر یلماز
یونس آک گیون
جان عُوزن
دنیز گُل
عرفان جان قہویجی
کنعان یلدز
کریم آک ترک اولو
اوغوز آئیدِن
جان اعوزون اور دنیز گُل جیسے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کے ساتھ ترکیہ مونٹیلا کی قیادت میں اپنی حالیہ ترقی اور کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔
گروپ مرحلے کے میچوں کا شیڈول
ترکیہ اپنے ورلڈ کپ سفر کا آغاز 14 جون کو وینکوور کے بی سی پلس اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گا۔
اس کے بعد 20 جون کو سان فرانسسکو بے ایریا میں پیراگوئے کا سامنا کرے گا، جبکہ 26 جون کو لاس اینجلس میں میزبان ملک امریکہ کے خلاف میدان میں اترے گا۔
ترکیہ کے گروپ مرحلے کے میچ (GMT)
14 جون: آسٹریلیا بمقابلہ ترکیہ — 04:00 (وینکوور) — (ترکیہ کا وقت 07:00)
20 جون: ترکیہ بمقابلہ پیراگوئے — 03:00 (سان فرانسسکو بے ایریا) — (ترکیہ کا وقت 06:00)
26 جون: ترکیہ بمقابلہ امریکہ — 02:00 (لاس اینجلس) — (ترکیہ کا وقت 05:00)
ترکیہ کی قومی ٹیم کا ہدف گروپ مرحلے سے کامیابی کے ساتھ آگے بڑھنا اور ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے 2002 فیفا ورلڈ کپ میں حاصل کی گئی تاریخی تیسری پوزیشن کے کارنامے کو دہرانا ہے۔
















