دنیا
2 منٹ پڑھنے
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
اسرائیلی اقدامات میں واضح طور پر ایسی شدت پیدا ہوئی ہے جو پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہے: وینسٹن پیٹرز
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز 23 جولائی 2026 کو میٹرو منیلا، فلپائن میں 33 ویں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) میں شرکت کر رہے ہیں۔ / AP Archive

نیوزی لینڈ نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شدّت پکڑتی ’’اسرائیلی کاروائیاں‘‘ پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے ایکس سے جاری  کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’’اسرائیلی اقدامات میں واضح طور پر ایسی شدت پیدا ہوئی ہے جو پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔‘‘

پیٹرز نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اور ان بستیوں کی توسیع دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد کی بھی سخت مذمت کی اور ذمہ داروں کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیٹرز نے کہا ہے کہ ’’نیوزی لینڈ اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ غیر قانونی بستیوں کی توسیع اور آبادکاروں کے پُرتشدد حملوں کو روکے اور ان کے خلاف کارروائی کرے، اور امن کے امکانات کو مزید کمزور کر سکنے کے اہل اقدامات سے پرہیز کرے۔‘‘

پیٹرز نے زور دیا ہے کہ الحاق کی جانب اٹھائے جانے والے اقدامات یا فلسطینیوں کی جبری ہجرت پر مبنی  دھمکی آمیز کارروائیاں بین الاقوامی قانون سے متصادم ہیں لہٰذا  ویلنگٹن انہیں  سختی سے مسترد کرتا ہے ۔

نیوزی لینڈ کے دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے پیٹرز نے کہا ہے کہ یہ حل، اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے امن و سلامتی کے ساتھ زندگی گزارنے کی’’بہترین امید‘‘ ہے۔

واضح رہے کہ  منگل کے روز قبل ازیں برطانیہ، فرانس، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، آئرلینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، اسپین اور سویڈن نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت محدود کرنے کے لیے اقدامات  کرنےکا اعلان کیا تھا۔

دریافت کیجیے
اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
بھارت: رہائشی عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
اسرائیل کی جنوبی شام پر بمباری
یمنی فوج کا شمالی الجوف میں حوثی فوجی کیمپ پر حملہ
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
ایران:امریکی حملوں کی مذمت،جوابی کاروائی کی دھمکی
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک