غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی صبح سے غزہ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں حملوں میں، ایک باپ اور اس کی بیٹی سمیت 5 فلسطینی ہلاک ہوگئے، اور بہت سے لوگ زخمی ہوگئے۔
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
فلسطین اسرائیل تنازع، غزہ۔

مقامی اور طبی ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق، اسرائیلی فوج نے پھر بھی جنگ بندی کے باوجود غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنانا جاری رکھا ہوا ہے۔

دیر البلح شہر میں بے گھر ہونے والوں کے قیام کردہ  حولے اسکول پر توپ کے  حملے میں ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

الاقصی شہداء ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ صلاح الدین روڈ پر واقع اسکول کے ایک کمرے میں  گرنے والے  ایک شیل  نے محوِ نیند  بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا۔

غزہ شہر کے مغرب میں مواصلاتی چوراہے کے قریب جہاں شہری جمع تھے، اسرائیلی ڈرون کے حملے میں ایک فلسطینی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا۔

شہر کے مرکز میں واقع فلسطین اسٹیڈیم کے نزدیک، اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ایک نوجوان اسپتال میں جانبر نہ  ہو سکا۔

علی الصبح  غزہ شہر کے مغرب میں واقع النصر محلے میں ایک کار کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں راستے پر موجود یوسف عقِیلہ اور ان کی بیٹی وفا ہلاک ہو گئے۔

الشاطی پناہ گزین کیمپ میں بھی شہریوں کے اجتماع پر ایک اور ڈرون حملے میں چار فلسطینی درمیانے اور شدید زخمی ہو گئے۔

غزہ میں فلسطینی وزارتِ صحت کے تازہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 1344 تک اور زخمیوں کی تعداد 4,481 تک پہنچ گئی ہے۔

دریافت کیجیے
امریکہ: ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں۔
ترک وزیر دفاع قطر روانہ، دفاعی صنعتی معاہدے پر دستخط کریں گے
ایرانی پاسدارانِ انقلاب:" آبنائے ہرمز میں ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو گرا دیا گیا ہے"
امریکہ: جے ڈی وینس نے نیتن یاہو کی حمایت سے انکار کردیا
کولومبیا:سونے کی کان پر تودہ گر گیا،14 افراد ہلاک متعدد زخمی
پوٹن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
ہمیں ایک کام ختم کرنا ہے ٹرمپ: نیتین یاہو
سوڈان: بس اسٹاپ پر ڈرون حملہ، 80 افراد ہلاک
یورپ کی بد امنی میں روس کا ہاتھ،کریملن نے مضحکہ خیز قرار دے دیا
یمنی میڈیا: حوثیوں کے یمن میں فوج تربیتیی کیمپ پر حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
یورپی سفارت کاروں پر حملے،یورپی یونین اور کینیڈا کی مذمت
تھائی لینڈ میں تیز بارشوں سے آنے والے سیلاب میں ایک مہینے میں 80 افراد ہلاک ہوگئے
کینیڈا میں فوجی اڈے میں دھماکے پر ترکیہ کا اظہارِ تعزیت
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی: "نتن یاہو، جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو جنگ میں دھکیل رہا ہے"
کیف میٹرو اسٹیشن پر روسی فضائی حملہ، ایک عورت ہلاک