دنیا
2 منٹ پڑھنے
بھارت: رہائشی عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک
نئی دہلی میں یونیورسٹی طلبہ کی رہائش کے لیے استعمال ہونے والی ایک کثیر المنزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے
بھارت: رہائشی عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک
نئی دہلی میں عمارت گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک، امدادی کارروائیاں جاری / AP

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں  5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق  نئی دہلی کے علاقے ستیہ نکیتن  میں یونیورسٹی طلبہ کی رہائش کے لیے استعمال ہونے والی ایک کثیر المنزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

عمارت دہلی یونیورسٹی کے ساؤتھ کیمپس کے قریب واقع تھی۔ حادثے سے فوراً بعد بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے 11 افراد کو نکال کر مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق چار زخمی AIIMS ٹراما سینٹر پہنچنے کے بعد دم توڑ گئے اوربعد میں پانچویں  شدید زخمی شخص کی بھی موت واقع ہو گئی ہے۔

دہلی پولیس کے مطابق عمارت تقریباً 40 سے 50 سال پرانی تھی اور اس میں تہہ خانے کے علاوہ پانچ منزلیں تھیں۔ حادثے کے وقت عمارت کے تہہ خانے میں مرمت کا کام جاری تھا۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نےکہا ہے  کہ مختلف اداروں کی ٹیمیں بڑے پیمانے پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

 بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا،  جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت  کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

امدادی  ٹیمیں ملبے تلے دبے  افراد کی تلاش کے لیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دریافت کیجیے
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
روس کے کیف اور آس پاس کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے میں چار افراد ہلاک
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی