نیا شام
2 منٹ پڑھنے
ترک قومی خفیہ سروس کا شام میں کلیدی داعش آپریشن
قومی خفیہ سروس نے خفیہ معلومات، شامی داخلی سلامتی سروس کمانڈر شپ اور شامی خفیہ سروس کے ساتھ شیئر کیں۔
ترک قومی خفیہ سروس کا شام میں کلیدی داعش آپریشن
ترک قومی خفیہ سروس کا داعش آپریشن / TRT Global

شام کے دارالحکومت دمشق میں تخریب کاری کے حملوں کی تیاری کرنے والی دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ ایک سیل کو ختم کر دیا گیا اور داعش کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا گیا  ہے۔ اس سیل کی شناخت ترک قومی خفیہ سروس  کی کارروا ئی کے نتیجے میں ہوئی ۔

 قومی خفیہ سروس نے خفیہ معلومات،  شامی داخلی سلامتی سروس کمانڈر شپ اور شامی خفیہ سروس کے ساتھ شیئر کیں۔ اس کے بعد شامی انٹیلی جنس نے شناخت شدہ سیل کے ارکان اور ان کی سرگرمیوں کی نگرانی شروع کر دی۔ سیل کے ارکان کے صحیح مقامات کا تعین مرحلہ وار ٹریکنگ کے ذریعے کیا گیا ۔

سیل پر چھاپے کے بعد داعش کے ارکان عمر ہاشم، محمد حمید اور حسین خلف کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی، بم ڈسپوزل کے ماہرین نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی میں مداخلت کی، جسے دور سے  سے دھماکہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھااور اسے ایک اسٹریٹجک مقام پر رکھا گیا تھا۔ گاڑی سے وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں کرسکنے والے C4 اور TNT کی بڑی مقداربرآمد ہوئی ہے۔

حراست میں لیے گئے تین افراد کو پوچھ گچھ کے لیے شامی جنرل انٹیلی جنس سروس/محکمہ انسدادِ دہشت گردی  میں منتقل کر دیا گیا  ہےتاکہ سیل اور اس کے ممکنہ ساتھیوں کی حمایت کرنے والوں کو بے نقاب کیا جا سکے۔

گزشتہ ہفتے جاری کردہ  ایک آڈیو ریکارڈنگ میں تنظیم کے ارکان کو حملہ کرنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ دمشق میں اس آپریشن نے اس حملے کو روک دیا جس کی منصوبہ بندی تنظیم کی طرف سے دی گئی ہدایات پر کی گئی تھی۔

 

دریافت کیجیے
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے
یمنی فوج نے مغربی ساحل پر حوثی محاذوں پر فضائی حملے کیے
اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی امداد کے مرکز پر حوثیوں کے قبضے کی مذمت کی
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عراق سے ہونے والے حملے میں مشرق۔ مغرب پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے
ایران پر امریکی دباؤ 'خطرناک' مرحلے پر آن پہنچا ہے، پزشکیان
آکنجی کی نئے سپرسونک 300 میزائل کی کامیاب آزمائش
اگر ریپبلیکنز کو ووٹ نہیں دیا تو جہنم مقدر ہوگا:ٹرمپ
"نازا" غزہ نسل کشی کے پس پردہ عوامل پر مبنی فلم