دنیا
2 منٹ پڑھنے
"بحرانوں سے نبرد آزمائی" یورپی کمیشن نے نئی تجاویز پیش کر دیں
برسلز میں منعقدہ نویں یورپی سول پروٹیکشن فورم کے دوران، یورپی کمیشن کی ممبر برائے مساوات، تیاری اور انسداد  بحران  ہادجا  لاحبیب نے ایک رہنما کتابچے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو ہنگامی حالات کے لیے تیار کرنا ہے
"بحرانوں سے نبرد آزمائی" یورپی کمیشن نے نئی تجاویز پیش کر دیں
حادجا لاحبیب

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپ کو "مزید کثرت سے پیچیدہ بحرانوں" کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ براعظم کو "زیادہ لچکدار اور مضبوط" بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ برسلز میں منعقدہ نویں یورپی سول پروٹیکشن فورم کے دوران، یورپی کمیشن کی ممبر برائے مساوات، تیاری اور انسداد  بحران  ہادجا  لاحبیب نے ایک رہنما کتابچے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو ہنگامی حالات کے لیے تیار کرنا ہے۔

اس نئی گائیڈ میں تجویز دی گئی ہے کہ شہری ہنگامی صورتحال کے ابتدائی 3 دنوں میں اپنی بنیادی ضروریات کو خود پورا کرنے کے لیے اقدامات کریں، کیونکہ یہ وہ ممکنہ وقت ہے جو سرکاری امداد پہنچنے میں لگ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، یہ بھی منصوبہ بنایا گیا ہے کہ ہنگامی حالات کی تیاری کے موضوع کو پری اسکول اور پرائمری اسکول کے نصاب میں شامل کیا جائے، اساتذہ کو معلومات فراہم کی جائیں اور معذور افراد کو شامل کرتے ہوئے زیادہ جامع تیاری کے اقدامات تیار کیے جائیں۔

ان ہدایات میں یہ بھی شامل ہے کہ حکام ہنگامی صورتحال سے پہلے اس کے دوران اور بعد میں شہریوں تک قابل اعتماد معلومات کی منتقلی کو یقینی بنائیں۔

پورے یورپ میں ہنگامی حالات کی تیاری کو ایک مشترکہ ترجیح بنانے کے مقصد سے 2027 سے ہر سال 23 اکتوبر  کو"یورپی یونین یومِ  انتظام" منانے کی تجویز بھی پیش کی ہے ۔

 

دریافت کیجیے
شمالی کوریا : کلسٹر بموں کی صلاحیتوں کا جائزہ
کرپٹو کی چوری میں شمالی کوریا کا ہاتھ ہے:امریکہ
دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو جواب شدید ہوگا:خامنہ آئی
گاڈی آئزنکوٹ کی لاپید سے ملاقات،اتحادی حکومت بنانے پر غور
بحیرہ اسود کی سلامتی بحال رکھنے کےلیے کوششیں جاری ہیں:ایرداون
امریکہ کی جانب سے 150 سے زائد افغان مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنے کا منصوبہ بنانے کا دعویٰ
ترکیہ اور قازقستان کی باہمی تجارت  ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی
ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا
اسرائیلی فوج نے مذاکرات جاری ہونے کے وقت جنوبی لبنان میں مکانات کو مسمار کیا اور قصبوں پر بمباری کی
چین: ہم، جی 20 اجلاسوں میں جنوبی افریقہ کی شرکت کے دوام کی حمایت کرتے ہیں
صدر اردوعان کا تحریر کردہ مضمون عالمِ ترک کے ذرائع ابلاغ میں
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور گرفتاروں کی لپیٹ میں
ہم، نیتان یاہو اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے: گولان
ترکیہ یومِ جمہوریہ کے موقع پر صدر اردوعان کا خصوصی پیغام
ترکیہ، یومِ جمہوریہ کی 103 ویں سالگرہ منا رہا ہے