آرٹیمیس II زمین پر واپسی کی تیاریوں میں
اس ہفتے کے آغاز میں، امریکی ریڈ وائزمین، وکٹر گلوور اور کرسٹینا کوچ، کینیڈین جیریمی ہینسن کے ساتھ کسی بھی انسان سے زیادہ دور تک گئے۔ اس مشن کو مستقبل میں انسان بردار قمری لینڈنگز اور اس سے آگے کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھا جاتا ہے
آرٹیمیس II زمین پر واپسی کی تیاریوں میں
آرٹیمیس دوم / AP
12 گھنٹے قبل

آرٹیمس II کے خلانوردوں نے ایک تاریخی قمری فلائی بائی انجام دی، قیمتی ڈیٹا جمع کیا اور چاند کے بے مثال مناظر دیکھے، لیکن ان کے 10 روزہ مشن کے سب سے اہم لمحات میں سے ایک ابھی باقی ہے ۔

اس ہفتے کے آغاز میں، امریکی ریڈ وائزمین، وکٹر گلوور اور کرسٹینا کوچ، کینیڈین جیریمی ہینسن کے ساتھ کسی بھی انسان سے زیادہ دور تک گئے۔ اس مشن کو مستقبل میں انسان بردار قمری لینڈنگز اور اس سے آگے کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھا جاتا ہے۔

ان کا منصوبہ ہے کہ وہ مقامی وقت کے مطابق شام 5:07 بجے سان ڈیاگو کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں اسپلش ڈاؤن کریں گےجس کے بعد ناسا اور فوج ان کی مدد کریں گے کہ وہ کیپسول سے باہر آئیں اور انہیں ایک ریکوری جہاز تک لے جایا جائے گا۔

ان کا سفر سنگِ میلوں سے بھرپور رہا ہے اور اس کے نتیجے میں شاندار تصاویر سامنے آئی ہیں جنہوں نے زمین پر لوگوں کے تخیل کو مسحور کر دیا ہے۔

ناسا کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر امیت کھشتریہ نے جمعرات کو ایک بریفنگ میں کہا  کہ لیکن جب تک خلانورد محفوظ طریقے سے واپس گھر نہیں پہنچ جاتے، کامیابی کی بات کرنا قبل از وقت ہے،

  اس اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ہم اس وقت جشن منانا شروع کر سکتے ہیں جب ہمارے پاس عملہ بحفاظت جہاز کے میڈ بے میں ہو،یہی وہ وقت ہے جب ہم جذبات کو غالب آنے دے سکتے ہیں اورکامیابی کے بارے میں بات کرنا شروع کر سکتے ہیں۔"

 

 

دریافت کیجیے
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ
سعودی پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر رات کو حملہ، ایران پر جوابی کاروائی
امریکی-اسرائیلی حملوں میں ایران کے ہوائی اڈوں اور سول مقامات کو نشانہ بنایا گیا
ترکیہ: مسلح جھڑپ کے بعد تین مشتبہ افراد غیر فعال کر دیئے گئے
اسرائیل: ہم نے شیراز میں ایران کی پیٹروکیمیکل فیکڑی کو نشانہ بنایا ہے
مشرق وسطی امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار " کلیدی سطح" تک پہنچ گیا ہے
اسرائیل کا پیٹرو کیمیکل کمپلیکس نشانہ بن گیا
عالمی ادارۂ صحت: غزہ سے طبی انخلاء عارضی طور پر روک دیا گیا ہے
عرب ممالک کی انتہائی مذہب پرست اسرائیلی وزیر کی مسجدِ الاقصیٰ کا معائنہ کرنے پر شدید مذمت
ترکیہ-سعودی عرب معاہدہ۔ٹرانزٹ تجارت کا آغاز
لوہانسک میں یوکریینی حملے سے درجنوں کان کن زیر زمین محصور ہو گئے
غزّہ میں ایسٹر: تصاویر کے آئینے میں