دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے جنوبی لبنان کو 'علاقہ جنگ' قرار دے دیا
فوج حزب اللہ کے خلاف آپریشن تیز کر رہی ہے اور اسے مزید سخت ضربیں لگانے کی کوشش کر رہی ہے: ایال زامیر
اسرائیل نے جنوبی لبنان کو 'علاقہ جنگ' قرار دے دیا
لبنان کے جنوبی شہر صور میں رات گئے ہونے والے اسرائیلی حملے کے مقام پر ملبے کے درمیان ایک تباہ شدہ گاڑی، 23 مئی 2026ء (فائل)۔ / Reuters

اسرائیلی فوج نےجنوبی لبنان کے شہر صور کے شہریوں سے شہر سے نکلنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ ہم نے صور پر نئے حملے شروع کر دیئے ہیں۔

جمعرات کو اسرائیلی فوج نے صور کے اطراف میں حزب اللہ  کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے  اور علاقے پر  نئے حملے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس اعلان سے ایک روز قبل اسرائیل نے، سرحد سے تقریباً 40 کلومیٹر دور واقع صور سمیت، دریائے زہرانی کے جنوب میں واقع تمام علاقوں کو 'جنگی علاقے' قرار دے کر ایرانی حمایت یافتہ گروپ 'حزب اللہ 'کے خلاف حملوں سے پہلے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت دی تھی۔

17 اپریل کی جنگ بندی کے بعد پہلی بار جاری کی گئی یہ وسیع پیمانے کی وارننگ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب بہت سے لبنانی عید الاضحیٰ منانے کی تیاری کر رہے تھے۔

اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح صور کے بعض علاقوں کے رہائشیوں کو نئے انخلا کے احکامات دیئے اور کہا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف 'سخت کارروائی' کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ بعد ازاں فوج نے ٹیلیگرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے والی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

لبنان کی سرکاری  خبر ایجنسی نےجاری کردہ خبر میں کہا ہے  کہ اسرائیل نے جمعرات کی صبح صور شہر اور اس کے مشرقی علاقے میں دومختلف حملے کئے جن میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا اور شہر میں آگ بھڑک اٹھی۔

اسرائیل نے اس ہفتے لبنان میں اپنی کارروائیاں تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا اور زمینی آپریشنوں کو وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے جنگجو اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں مقرر کردہ 'پیلی لکیر' کے پار اسرائیلی افواج سے جھڑپوں میں مصروف ہیں۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے کہا ہے کہ "ہم حزب اللہ تنظیم کو مزید سخت ضربیں لگانے کے لیے اپنی کارروائیاں تیز کر رہے ہیں"۔

دریافت کیجیے
امریکہ: کواڈ تعاون دوبارہ فعال کیا جائے
ایران کی افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کی جائے گی: ٹرمپ
لبیک اللھم لبیک: عرفات میں لاکھوں کا اجتماع
ایران: امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے ایرانی جہازوں پر حملے کئے ہیں
امریکی فوج کے، ایرانی بحری اور میزائل اہداف پر، حملے
لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے 17 افراد ہلاک
اقوام متحدہ کی طرف سے، پاکستان میں مسافر ٹرین پر، حملے کی مذّمت
ترکیہ اسرائیل کے خلاف آئی سی جے میں نسل کشی کے معاملے کا بڑا حمایتی ہے، جنوبی افریقہ
ملائیشیا غزہ فلوٹیلا کارکنوں سے بد سلوکی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع گا
سان دیاگو کی مسلم کمیونٹی گزشتہ دنوں مسلم فوبیا حملے کے بعد اتحاد و یکجہتی کا پیغام
اسرائیلی فوج نے عید الضحیٰ کی خریداری کے دوران مغربی کنارے کے علاقوں کی دکانیں بند کر دیں
لبنانی صدر:مکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے
ایران: مارکو روبیو حقائق کو مسخ کر رہے ہیں
اسرائیل نے غزہ پولیس تھانے پر حملہ کر کے پانچ فلسطینی افسران کو قتل کر دیا
امریکہ اور ایران 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے کے قریب