ترکیہ
5 منٹ پڑھنے
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
ترکیہ اور قطر کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
Türkiye ile Katar arasında 5 anlaşma imzalandı

ترکیہ وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ترکیہ اور قطر کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنا ہے۔

  ہفتہ وار پریس بریفنگ کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزارتِ قومی دفاع نے، ترکیہ اور قطر کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے، 11 نومبر کو ضلع ملاتیا میں S-70 قسم کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے اور 11 نومبر 2025 کو گر کر تباہ ہونے والے C-130 طیارے سے متعلق بیانات دیئے ہیں۔

ترکیہ اور قطر کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزارتِ قومی دفاع نے کہا ہے کہ’’ترکیہ اور قطر کے درمیان دستخط کیے گئے  مشترکہ دفاعی معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنا، دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینا، دفاعی صلاحیت اور  قوتِ مزاحمت میں اضافہ کرنا اور علاقائی امن و استحکام میں کردار ادا کرنا ہے۔

معاہدے کے تحت، کسی ایک فریق پر بیرونی طاقتوں کی طرف سے مسلط کیے جانے والے مسلح حملے کی صورت میں فراہم کی جانے والی معاونت کا تعین متعلقہ فریق کی واضح درخواست پر، اقوام متحدہ کے منشور کی شق نمبر 51 کے دائرہ کار میں اور باہمی اتفاقِ رائے سے کیا جائے گا۔ اس تناظر میں یہ معاہدہ کسی بھی حملے کی صورت میں خودکار طور پر فوج بھیجنے کی پابندی عائد نہیں کرتا۔

معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق سیاسی فیصلے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع یا ان کے نامزد کردہ نمائندوں پر مشتمل اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کونسل میں باہمی اتفاقِ رائے سے کیے جائیں گے۔

فی الحال اس معاہدے کے تحت عملے، فوجی دستوں یا مالی وسائل مختص کرنے کے حوالے سے کوئی پابند فیصلہ موجود نہیں ہے۔ ممکنہ مشترکہ سرگرمیوں کے اخراجات اور مالی ذمہ داریوں کی تقسیم کا تعین اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کونسل کرے گی۔

اس معاہدے میں مشترکہ تربیتی پروگراموں اور فوجی مشقوں، اہلکاروں کے تبادلے، باہمی عملی ہم آہنگی، دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے شعبوں میں پہلے سے موجود تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔

نیٹو کے دائرہ کار میں ترکیہ کے حقوق اور ذمہ داریاں برقرار رہیں گی۔ یہ معاہدہ نافذ العمل ہونے کے بعد ابتدائی 10 سال تک مؤثر رہے گا، جس کے بعد طے شدہ شرائط کے تحت ہر پانچ سال کے لیے اس کی مدت میں توسیع کی جائے گی۔

ہمارا ملک قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو قومی سلامتی کی ترجیحات، بین الاقوامی قانون اور باہمی مفادات کے مطابق جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔‘‘

ملاتیا میں حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر

ملاتیا میں S-70 قسم کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے وزارتِ قومی دفاع نے بتایا:

’’11 نومبر کو ملاتیا میں ہمارا S-70 قسم کا ایک ہیلی کاپٹر تاحال نامعلوم وجوہات کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار ہمارے چار بہادر فوجی ساتھی شہید ہو گئے تھے۔

حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مقرر کردہ انتظامی تحقیقاتی کمیٹی اور حادثے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم واقعے کے فوراً بعد جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی اور اس نے اپنی کارروائی شروع کر دی تھی۔ واقعے سے متعلق تفصیلی معائنہ اور تحقیقات جاری ہیں۔ حادثے کی وجہ کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

ہم اپنے شہدا کے لیے ایک بار پھر اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور رحمت کے طلب گار ہیں اور ان کے غم زدہ اہلِ خانہ، ترک مسلح افواج اور اپنی عظیم قوم سے دلی تعزیت کرتے ہوئے صبر و ہمت کی دعا کرتے ہیں۔‘‘

جارجیا میں گر کر تباہ ہونے والا C-130 طیارہ

11 نومبر 2025 کو جارجیا میں گر کر تباہ ہونے والے C-130 طیارے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزارت نے کہا:

’’11 نومبر 2025 کو جارجیا میں گر کر تباہ ہونے والے ہمارے C-130 طیارے کے حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے جاری تکنیکی تحقیقات آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ طیارے کی اصل سازندہ کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے مزید معائنے کے لیے کچھ اضافی پرزے طلب کیے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے اپنی تحقیقات مکمل کیے جانے کے بعد حادثے کی وجوہات سے متعلق حتمی رپورٹ شفاف انداز میں عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔

اس المناک حادثے میں شہید ہونے والے ہمارے 20 بہادر فوجی ساتھیوں کے لیے ہم ایک بار پھر اللہ تعالیٰ سے رحمت و مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور ان کے غم زدہ اہلِ خانہ، ترک مسلح افواج اور اپنی عظیم قوم سے دلی تعزیت کرتے ہوئے صبر و ہمت کی دعا کرتے ہیں۔‘‘

دہشت گردی کے خلاف جدوجہد

بتایا گیا کہ ترک مسلح افواج (TSK) کی جانب سے جاری کارروائیوں اور سرگرمیوں کے دوران گزشتہ ایک ہفتے میں مزید 3 پی کے کے (PKK) دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔

سرحدی علاقوں میں جاری مؤثر حفاظتی اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 475 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 2 دہشت گرد تنظیموں کے ارکان تھے، جبکہ 1,337 افراد کو سرحد عبور کرنے سے پہلے ہی روک دیا گیا۔

اس طرح یکم جنوری سے اب تک غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیے جانے والے افراد کی تعداد 16 ہزار 321 ہو گئی ہے، جبکہ سرحد عبور کرنے سے روکے جانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 64 ہزار 233 تک پہنچ گئی ہے۔

دریافت کیجیے
اسپین: لاکھوں کی شرکت سے ملک گیر ہڑتال
چار ممالک کا اسرائیل سے غزہ کو امداد کے حوالسے سے "فوری طور پر تاخیر ختم کرنے" کا مطالبہ
چار ممالک کا مطالبہ: اسرائیل امدادی سامان پر پابندیاں ختم کرے
یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ بھی مشرق وسطی میں امریکی بحری جہازوں میں شامل ہو گیا
خواہ کچھ بھی ہو ترک قبرصی عوام کو تنہا نہِیں چھوڑیں گے:ایردوان
عسکری شاخ کے کمانڈر سمیر ابو یونس مارے گئے ہیں:حماس
اسلام آباد:اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 43 ویں سالگرہ
ٹرمپ سمیت اعلی امریکی حکام ایران کے نشانے پر ہیں:موساد
ٹرمپ،شی اور پوٹن چین میں ملاقات کریں گے:کریملن
آبنائے ہرمز اور مشرقِ وسطیٰ کے سمندری علاقوں میں 134 واقعات کی تصدیق، 25 جہاز ران ہلاک
تحقیق: یورپی یونین کے 11 رکن ممالک میں 71 فیصد افراد ’’یورپی فوج‘‘ کے قیام کے حامی
آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا
قبرصی ترکوں نے جس جدوجہد کے نتیجے میں اپنی ریاست قائم کی، وہ مستقبل میں بھی جاری رہے گی
ترکیہ اور قطر کے مابین اعلی سطحی اجلاس اور متعدد معاہدوں پر دستخط