سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: "میں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں"
ایرانی پاسدارانِ انقلاب: "اگر نئے حملے ہوئے تو ہم جنگ کے جغرافیے کو تبدیل کر دیں گے۔"
ٹرمپ: "میں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں"
(آرکائیو) ٹرمپ: "میں پورے ایران کو اڑا سکتا ہوں"

فوکس ٹی وی  چینل کے ٹرے یِنگسٹ سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران مطالبات قبول نہیں کرتا تو اس ملک کو "ہوا میں اڑانا" ضروری ہوگا یا نہیں، یہ وقت کا معاملہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو مکمل طور پر ختم کر دینا، اس کا معاشی طور پر دیوالیہ نکال دینا یا کسی  معاہدے تک  پہنچنا ہمارے متبادلوں میں شامل ہے۔

یہ بیانات تہران انتظامیہ کے اس انتباہ کے بعد آئے جن میں کہا گیا تھا کہ اگر امریکہ یا مشرقِ وسطیٰ میں کسی ملک نے غلطی کی تو انہیں سخت  حملوں سے نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے علاقے میں موجود امریکی شہریوں کے لیے حفاظتی انتباہ جاری کیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محیبی نے امریکہ کے ممکنہ نئے حملے کے بارے میں کہا، "اگر نیا حملہ ہوا تو ہماری دفاعی اور حملہ آور کارروائیاں پوری طرح  سے بدل جائیں گی۔ اگر نیا حملہ ہوا تو ہم ہتھیاروں اور جنگ کے جغرافیے کو تبدیل کر دیں گے۔"

محیبی نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں امریکہ اور اسرائیل کے کسی  ممکنہ نئے حملے کے امکان کا جائزہ لیتے ہوئے  کہا :

"اگر نیا حملہ ہوا تو ہماری دفاعی اور حملہ آور حکمتِ عملیاں مکمل  طور پر بدل جائیں گی۔ نئی صلاحیتوں سے لیس کرکے ہم ایک نئے مسلح میدان میں داخل ہوں گے جسے دیکھ کر دنیا دنگ رہ جائے گی۔ ہمارا ہدف پرانے اہداف نہیں ہوں گے۔  ہم نے  تاحال حملہ نہ  کیے جانے والے  اہداف کا انتخاب کیا ہے۔"

 

دریافت کیجیے
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع