ترک وزیرِ دفاع یاشار گولیر نے جارجیا کے نائبِ وزیراعظم ووزیرِ دفاع اور آذربائیجان کے وزیرِ دفاع وآرمی جنرل سے ملاقات کی۔
وزارتِ دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “آذربائیجان-ترکیہ-جارجیا سہ فریقی وزرائے دفاع کا اجلاس آج آذربائیجان کے شہر شوشا میں منعقد ہو رہا ہے۔ سہ فریقی اجلاس سے قبل وزیرِ دفاع یاشار گولیر نے ایراکلی چیکوانی اور آذربائیجان کے وزیرِ دفاع آرمی جنرل زاکر حسنوف کے ساتھ علیحدہ علیحدہ دوطرفہ ملاقاتیں سر انجام دیں ۔"





















