مرکزی ایتھنز کے پلاکا محلے میں ایک رہائشی عمارت کے منہدم ہونے کے بعد ایک خاتون ہلاک اور پانچ افراد لاپتہ ہیں۔
ایک یونانی فائر بریگیڈ کے اہلکار نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کے روز ہونے والے دھماکے نے دو منزلہ عمارت کو تباہ کر دیا، تین افراد زخمی ہوئے اور قریبی گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
امدادی ٹیموں نے ہفتے کی صبح سویرے ملبہ، مڑی ہوئی دھات اور ٹوٹی بالکونیوں کو ہٹاتے ہوئے ایک نوجوان خاتون کی لاش برآمد کی۔
ٹیمیں ایک اپارٹمنٹ میں مقیم ایک عمر رسیدہ جوڑے اور دوسرے اپارٹمنٹ میں قیام پذیر چار سیاحوں سمیت چھ افراد کی تلاش کر رہی ہیں۔
ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ سیاحوں کی شہریت کی تصدیق نہیں ہوئی، انہوں نےت جمعہ کو سہ پہر تین بجے ایتھنز ائیرپورٹ سے پرواز پکڑنے کے لیے چیک آؤٹ کرنا تھا ، مگر وہ ایسا نہ کر سکے۔
دھماکے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ۔ ایتھنز کے میئر ہارس دوکاس نے جمعہ کو کہا کہ امکان ہے کہ یہ گیس کے انفراسٹرکچر سے منسلک ہو۔
انہوں نے کہا: 'کچھ بہت غلط ہوا۔'
پلاکا میں متعدد ہوٹلز اور ایئر بی این بی رہائشیں واقع ہیں اور یہ ایتھنز کے چند مشہور مقامات کے نزدیک ہے، جن میں ایکروپولس اور زِیوس کا مندر شامل ہیں۔


















