امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز نے 8 اور 9 ستمبر کی درمیانی شب اردن میں امریکہ کے موفق سالتی ایئربیس پر ایران کے حملے کی تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں امریکہ کے تقریباً 8 ایف-15 جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ نقصان معمولی نوعیت کا تھا اور طیاروں کو دوبارہ پرواز کے لیے تیار کر لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، ذرائع نے بتایا کہ 'وارتھوگ'کے نام سے معروف ایک 'A-10 تھنڈربولٹ حملہ آور طیارے کا پر بھی ٹوٹ گیا تاہم انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی بھی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکہ نے منگل کے روز ایران کی جانب سے ایک امریکی بحری تنصیب کو نشانہ بنانے کے جواب میں ایران کے پانچ ٹینکروں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بعد میں رپورٹ دی کہ انہوں نے آٹھ ٹینکروں، دو جنگی جہازوں اور اردن میں امریکی بیس پر حملے کیے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اردن میں موجود امریکی افواج نے ایرانی حملوں کے خلاف دفاع کے لیے 30 سے زائد پیٹریاٹ میزائل داغے ۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب امریکی حکام نے پیٹریاٹ میزائلوں کے تیزی سے کم ہوتے ہوئے ذخائر اور دیگر حساس گائیڈڈ گولہ بارود کے اسٹاک میں کمی پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔



















