ثقافت
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
اس دوران میں میوزیم اور آثار قدیمہ کی مقامات کے زائرین کی تعداد میں 6.8 فیصد اضافے کے ساتھ 65 ملین 8 لاکھ 62 ہزار 639 تک رہی۔
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
اناطولیائی تہذیبوں کا عجائب گھر

ترکیہ بھر میں  عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں  ایک سال قبل  کے مقابلے میں 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی، جبکہعجائب گھروں اور تاریخی مقامات کے زائرین کی تعداد 6.8 فیصد اضافے کے ساتھ 65,862,639 تک پہنچ گئی۔

ترکیہ محکمہ  شماریات (TÜİK) نے 2025 کے 'ثقافتی ورثے کے اعدادوشمار' جاری کیے۔

اس کے مطابق، ترکیہ بھر میں میوزیموں کی تعداد 2024 کے مقابلے میں 4.4 فیصد کے اضافے کے ساتھ 664  ہو گئی ہے۔ ان میں سے 220 میوزیم وزارتِ  ثقافت و سیاحت کے ماتحت ہیں، 426 نجی میوزیم کی کیٹیگری میں آتے ہیں اور قومی محلات کی صدارت کے تحت 18 میوزیم فعال ہیں۔ تاریخی مقامات کی تعداد 148 ہے۔

عجائب گھروں میں  محفوظ  نوادرات کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں فیصد 0.4 بڑھ کر 4,012,294 درج کی گئی۔

میوزیموں اور تاریخی مقامات کے زائرین کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں فیصد 6.8 بڑھ کر 65,862,639 تک پہنچ گئی۔ زائرین کا 52.9 فیصد وزارت سے منسلک میوزیموں اور تاریخی مقامات  کی زیارت کرنے والوں پر مشتمل تھا۔

قومی تحفظ میں لیے گئے  مقامات کی تعداد 2025 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں فیصد 6 بڑھ کر 27,703 ہو گئی، اور ان مقامات کا 97.1 فیصد آثارِ قدیمہ کے علاقوں پر مشتمل  ہے۔

نیشنل پارکس کی تعداد2024 کے مقابلے میں 2025 میں   2  فیصد بڑھ  کر 50 ہو گئی۔ قومی پارکوں کا رقبہ فیصد 3.2 اضافے کے ساتھ 942,286 ہیکٹر تک پہنچ گیا۔ قدرتی پارکوں کی تعداد فیصد 2.2 بڑھ کر 274 ہو گئی جبکہ قدرتی پارکوں کا رقبہ فیصد 0.2 اضافے کے ساتھ 94,294 ہیکٹر درج ہوا۔

دریافت کیجیے
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین