سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکہ عالمی فوجی عدالت پر وسیع پابندیاں لگانے کی تیاری کر رہا ہے — رپورٹ
انفرادی عدالتی عہدیداروں پر عائد پابندیوں کو اس تنظیم پر وسیع پیمانے کی پابندیوں تک بڑھا دیا جائے گا تو اس اقدام سے ٹرمپ انتظامیہ کی دباؤ مہم میں سخت ردعمل آئے گا،
امریکہ عالمی فوجی عدالت پر وسیع پابندیاں لگانے کی تیاری کر رہا ہے — رپورٹ
نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی فوجداری عدالت کا ایک منظر۔ (تصویر: فائل) / Reuters

وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ عالمی فوجداری عدالت (ICC) کے خلاف وسیع اقتصادی پابندیاں نافذ کرنے کی تیاری  میں ہے۔

اخبار کے مطابق، متوقع امریکی پابندیاں چھ سے سات ماہ کے رعایتی دور کے بعد عالمی عدالت کے ساتھ زیادہ تر مالی اور تجارتی لین دین پر پابندی عائد کریں گی۔

منصوبہ بندی کردہ پابندیاں ٹرمپ انتظامیہ کی انتقامی کارروائیوں میں ایک نمایاں شدت  کا مظہر ہیں،  جو عدالتی اہلکاروں کو انفرادی  طور پرنشانہ بنانے سے بڑھ کر پورے ادارے پر وسیع پابندیاں عائد کرنے تک پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ میں حوالہ دیے گئے ذرائع نے بتایا کہ واشنگٹن یہ ایگزیکیٹو اقدامات جلد از جلد اسی ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران یا اس کے فوراً بعد حتمی شکل دے سکتا ہے۔

واشنگٹن نے پہلے ہی متعدد عدالتی کارکنان کو فروری 2025 میں جاری  کردہ  ایک ایگزیکیٹو آرڈر کے تحت سزا دی ہے جس میں عدالتی کارروائیوں کو قومی ہنگامی صورتحال قرار دیا گیا تھا۔

آئی سی سی نے 2024 میں غزہ میں جنگی  اور انسانیت سوز جرائم کی پاداش  میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے، جس کے بعد امریکہ نے یہ اقدامات اٹھائے۔

جرنل کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کسی بھی پابندی کے فیصلے کا قبل از وقت اعلان کرنے سے انکار کیا ہے۔

آئی سی سی نے  گزشتہ ماہ  اس کی صدر اور ایک سینئر   پراسیکیوٹر کو نشانہ بنانے والی نئی امریکی پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان اقدامات کو عدالتی آزادی پر 'صریح حملہ' قرار دیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے یہ پابندیاں افغانستان میں امریکی عملے کے خلاف آئی سی سی کی تحقیقات اور عدالت کی جانب سے اعلیٰ اسرائیلی حکام کے خلاف جاری وارنٹس کے جواب میں عائد کی ہیں۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے