مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
حکومتِ یمن: "طائز میں حوثیوں کے ساتھ گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے"
وزارتِ داخلہ کے ماتحت ایمرجنسی فورسز کے چیف آف اسٹاف ، لیفٹیننٹ جنرل محمد سلیم عبداللہ الحولانی، طائعز کے 'قدحہ' محاذ پر وطن کی خدمت میں حوثیوں کے ساتھ جھڑپ  میں مارے گئے۔
حکومتِ یمن: "طائز میں حوثیوں کے ساتھ گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے"
یمنی حکومت: "تعز میں حوثیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں"

یمنی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی حصے میں واقع شہر طائعز میں حوثیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

یمنی فوج کی جانب سے جاری بیان میں میدانِ جنگ کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ طائعز شہر کے شمالی محاذ پر حکومتی فوجیوں اور حوثیوں کے درمیان  گھمسان کی جھڑپیں ہو رہی ہیں، تاہم تفصیلی وضاحت  فراہم نہیں کی گئی۔

دوسری جانب، ان  جھڑپوں میں یمنی فوج  کے ایک اعلیٰ کمانڈر کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

یمنی وزارتِ داخلہ کی تحریری اطلاع میں کہا گیا  ہے کہ وزارتِ داخلہ کے ماتحت ایمرجنسی فورسز کے چیف آف اسٹاف ، لیفٹیننٹ جنرل محمد سلیم عبداللہ الحولانی، طائعز کے 'قدحہ' محاذ پر وطن کی خدمت میں حوثیوں کے ساتھ جھڑپ  میں  اللہ کو پیارے  ہو گئے۔

الحولانی جولائی میں دوبارہ چھڑنے  والی جھڑپوں میں  ہلاک ہونے والے یمنی فوج کے اعلیٰ ترین کمانڈر تھے ۔

عدن میں حوثیوں کے ڈرونز  مار گرائے گئے

یمن مسلح افواج کے ترجمان کرنل ماجد عبداللہ الانزیلی نے کہا کہ عبوری دارالحکومت عدن کی فضاؤں میں حوثیوں کی  طرف سے داغے گئے ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

الانزیلی نے کہا کہ  ڈرونز کو شہری علاقے تک  پہنچنے سے پہلے ہی گرا دیا گیا۔

حوثیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے عدن میں واقع ہیڈکوارٹر پر آئی ایچ اے کے ذریعے حملے کیے تھے۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا  انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو سے ٹیلیفونک رابطہ
ایرانی میڈیا: "ایران کے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں"
یوکرین پر روسی حملوں میں شدت،متعدد ہلاک و زخمی
پاکستان کا پہلا خلا نورد تاریخ رقم کرنے کی تیاری میں
شمالی بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک
آئندہ 5 سالوں میں آذربائیجان میں ہر جگہ قابل تجدید توانائی ہوگی: علی ییف
ایران: 'مکّہ معاہدہ' اتحادِ مسلمین کے لئے اٹھایا گیا قدم ہے
آئرلینڈ فٹبال ٹیم، بازووں پر سیاہ پٹّیوں کے ساتھ، اسرائیل کے مقابل میدان میں اترے گی
ایران، شرائط پر قائم رہے گا: عراقچی
صدر ایردوان: قومی زبان کا تحفظ، اپنے مستقبل کو تحفظ دلانے کا مفہوم رکھتا ہے
عمران خان کے حامیوں نے حکومت کو 'بیزار' کرنے کے زیر مقصد اسلام آباد لانگ مارچ ملتوی کر دیا
جمہوریہ کانگو میں طیارے کے حادثے میں 2 جرنیلوں سمیت 17 افراد ہلاک
ایتھنز میں دھماکے سے زمین بوس ہونے والی عمارت سے ایک عورت کی لاش برآمد، 5 لاپتہ
اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں فاسفورس گولہ بارود کا استعمال کرتی ہیں: لبنانی میڈیا
ایران کی امریکہ کو آبنائے ہرمز کو 7 دنوں کے اندر دوبارہ کھولنے کے لیے ایک نئی تجویز