مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل  کاٹزنے کہا ہے کہ محصور غزہ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کو دیکھ کر انہیں  اچھا لگتا ہے۔
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیل کاتز / Reuters Archive

اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل  کاٹزنے کہا ہے کہ محصور غزہ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کو دیکھ کر انہیں  اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے اس صورتحال کو خطرات کے خاتمے کے لیے بنائی گئی ایک  دانستہ پالیسی کا نتیجہ قرار دیا۔

اسرائیلی چینل 14 پر نشر ہونے والے شمالی غزہ کے ایک دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کاٹز نے اس علاقے میں فوج سے منسلک تین چوکیاں قائم کرنے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ غزہ میں تباہی کے مناظر دیکھ کر کیسا محسوس کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ایک اچھا احساس ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ تباہی خطرات کو ختم کرنے کی ایک دانستہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیل نے ماضی کی اس حکمتِ عملی کو ترک کر دیا ہے جس میں عارضی حملے کر کے واپس آ جایا جاتا تھا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  یہ اقدام سیکیورٹی کی وجوہات کی بنا پر ضروری ہے، جو وقت آنے پر اسرائیلی کنٹرول کو مضبوط کرے گا اور قریبی بستیوں کا دفاع یقینی بنائے گا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اس محصور علاقے میں جاری کارروائیوں کے دوران اسرائیل 73,000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور 173,000 سے زائد کو زخمی کر چکا ہے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کا بڑا حصہ کھنڈر بن چکا ہے اور وہاں کی پوری آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
ایران نے ہرمز بند کر دیا، ہمسایہ ممالک پر حملے
ایران کے سپریم لیڈر نے علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کی عہد کیا
خامنہ ای کی ان کے آبائی شہر مشہد میں تدفین کے وقت انتقام لینے کا قسم کھائی گئی
ایران کے بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر کے اردگرد کا علاقہ امریکی حملے کا نشانہ بنا ہے: ریاستی میڈیا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ایران نے آبنائے ہر،مز میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل داغے: رپورٹ
تہران میں خامنہ ای کی رسمِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی
آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات ایران میں شروع، یجوم انتقام لینے کے نعرے بلند کر رہا ہے
آیت اللہ علی خامنہ ای کا  تابوت  تہران پہنچ گیا
اسرائیل نے امریکہ۔ایران معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے عراقچی اور قالیباف کو ہدف بنانا چاہا تھا
امریکا اور ایران کے مابین غیر براہ راست مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے:قطر
اسرائیل کی شام پر گولہ باری
ایران کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے:وینس
دوحہ میں امریکی حکام کے ساتھ ملاقات،ایران نے تردید کردی
غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کا 100 حساس مقامات پر قبضے کا منصوبہ
سعودی عرب: ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 افراد ہلاک