دنیا
2 منٹ پڑھنے
لبنان: اسرائیل، یونسیکو کے زیرِ تحفظ، تاریخی مقمات پر حملے کر رہا ہے
صور اور نبطیہ کے علاقوں پر جاری حملوں اور وہاں موجود تاریخی آثار کی تباہی کو کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا: نواف سلام
لبنان: اسرائیل، یونسیکو کے زیرِ تحفظ، تاریخی مقمات پر حملے کر رہا ہے
نبطیہ میں اسرائیلی حملے کے بعد دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔ / Reuters

لبنانی حکام نے، ملک کے جنوبی حصے میں یونیسکو کی طرف سے  تحفظ میں لئے گئے تاریخی مقامات اور یادگاروں کے قریب، اسرائیلی حملوں کی مّذمت کی ہے۔

یہ حملے تل ابیب کی طرف سے، امریکہ کے زیرِ ثالثی ہونے والی، جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں میں ایک نیا اضافہ ہیں۔ تازہ بمباری میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق، وزیرِ ثقافت غسان سلام نے، جنوبی لبنان کے آثارِ قدیمہ اور تاریخی مقامات کو پہنچنے والے شدید نقصان کی جانب توجہ دِلانے کے لئے، دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے ہم منصبوں اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے متعدد رابطے کئے ہیں۔  

سلامے نے قدیم شہر صور اور نبطیہ کے علاقے میں واقع قلعہ شاکف کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مقامات کے بڑے حصے کو یونیسکو نے حفاظت میں لے رکھا ہے، لہٰذا انہیں اسرائیلی فضائی یا توپ خانے کے حملوں سے محفوظ رہنا چاہیے۔

لبنان کے وزیرِ اعظم نواف سلام ایکس سے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ"صور اور نبطیہ کے علاقوں پر جاری حملوں اور وہاں موجود تاریخی آثار کی تباہی کو کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔"

اسرائیل، حالیہ دنوں میں جنوبی لبنان کے ساحلی شہر صور کے رہائشیوں کو باربار الٹی میٹم جاری کر رہا  اور علاقے پر شدید حملے کر رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح اعلان کیا  تھا کہ وہ صور میں ایک عمارت کو نشانہ بنائے گی۔ جاری کردہ نقشے میں دکھایا گیا  ہےکہ یہ عمارت شہر کے آثارِ قدیمہ کے مقام کے انتہائی قریب واقع تھی۔

وارننگ سےتقریباً دو گھنٹے بعد اے ایف پی کی تصاویر میں حملے کے بعد علاقے سے آگ اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے۔

دریافت کیجیے
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے سائے میں عید الاضحی: 9 فلسطینی شہید
صدر اردوعان کا پیغامِ عید: غزّہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
غزّہ کے شہداء میں مسلسل اضافہ، اسرائیل نے ایک عورت اور ایک بچی کو قتل کر دیا
معاہدے کی امیدوں نے منڈیوں میں ماحول خوشگوار کر دیا
امریکہ: کواڈ تعاون دوبارہ فعال کیا جائے
ایران کی افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کی جائے گی: ٹرمپ
لبیک اللھم لبیک: عرفات میں لاکھوں کا اجتماع
ایران: امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے ایرانی جہازوں پر حملے کئے ہیں
امریکی فوج کے، ایرانی بحری اور میزائل اہداف پر، حملے
لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے 17 افراد ہلاک
اقوام متحدہ کی طرف سے، پاکستان میں مسافر ٹرین پر، حملے کی مذّمت
ترکیہ اسرائیل کے خلاف آئی سی جے میں نسل کشی کے معاملے کا بڑا حمایتی ہے، جنوبی افریقہ
ملائیشیا غزہ فلوٹیلا کارکنوں سے بد سلوکی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع گا
سان دیاگو کی مسلم کمیونٹی گزشتہ دنوں مسلم فوبیا حملے کے بعد اتحاد و یکجہتی کا پیغام
اسرائیلی فوج نے عید الضحیٰ کی خریداری کے دوران مغربی کنارے کے علاقوں کی دکانیں بند کر دیں