غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
ملائیشیا غزہ فلوٹیلا کارکنوں سے بد سلوکی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع گا
یہ قانونی اقدام بیڑے کے کارکنان خصوصاً ملائشیا سے تعلق رکھنے والے شرکاء کے خلاف مبینہ بربریت ، جن میں اغوا اور تشدد بھی شامل ہیں، کے ردِ عمل کے طور پر ہے۔
ملائیشیا غزہ فلوٹیلا کارکنوں سے بد سلوکی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع گا
گلوبل صمود فلوٹیلا پر سوار اور اسرائیلی حکام کی جانب سے حراست میں لیے گئے کارکنان، انڈونیشیا کے شہر تانگیرانگ پہنچنے پر، 24 مئی 2026۔ / AP

مقامی میڈیا نے پیر کو رپورٹ کیا کہ حکومتِ ملائیشا حکومت غزہ جانے والی 'گلوبل صمود' انسانی امدادی بیڑے کے سرگرم کارکنوں کے مبینہ اغوا اور تشدد کے حوالے سے اسرائیل کے خلاف  عالمی عدالتِ انصاف سے رجوع کرے گی۔

ملائی میل نے رپورٹ کیا ہے کہ ملائیشیا کے ریاست سلانگور کے چیف منسٹر عامرالدین شاری نے کہا کہ کوالالمپور وکلاء کے ذریعے معلومات اور ثبوت اکٹھا کرنے کے بعد فوراً قانونی کارروائی شروع کرے گا ۔

اس بیڑے میں سوار 400 سے زائد بین الاقوامی کارکنان، جن کا مقصد امداد پہنچانے کے لیے اسرائیل کی غزہ پر سمندری ناکہ بندی توڑنا تھا، پچھلے ہفتے بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی فورسز کے حملے کا نشانہ بنے اور حراست میں لیے گئے۔

عامرالدین نے کوالالمپور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 'گلوبل صمود بیڑے 2.0' کے استقبال کے موقع پر کہا: " بیڑے کے شرکاء کو اغوا کیا گیا، ان پر تشدد کیا گیا،  ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہم رکیں گے  نہیں۔ قانونی ٹیم بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کی تمام دستاویزات  کو یکجا کر رہی ہے۔"

انہوں نے کہا: “ہم اسے عالمی عدالت لے جائیں گے، سفارتی دباؤ جاری رکھیں گے، اور ملک بھر  میں ریلیاں بھی نکالیں گے۔"

عامرالدین نے کہا کہ یہ قانونی اقدام بیڑے کے کارکنان خصوصاً ملائشیا سے تعلق رکھنے والے شرکاء کے خلاف مبینہ بربریت ، جن میں اغوا اور تشدد بھی شامل ہیں، کے ردِ عمل کے طور پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کے بعد حکومت کی جانب سے غزہ کی 'مکمل آزادی' کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلسل سفارتی دباؤ جاری رکھا جائے گا۔

عامرالدین نے کہا کہ اگرچہ GSF 2.0 مشن ختم ہو چکا ہے، ملائشیا اور سلانگور کی فلسطینی دعوے سے وابستگی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے بر خلاف کوششوں کو مضبوط کرنے کے لیے مستقبل میں فلسطین سے متعلق بین الاقوامی کانفرنسیں ملائشیا میں منعقد کروانے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک غزہ پر عائد ناکہ بندی ختم نہیں ہو جا تی صمود 3.0 اس جدوجہد کو جاری رکھےگا۔

 

دریافت کیجیے
27 ممالک بحرانی فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں، رپورٹ
پاکستانی وزیر اعظم اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوطی دلانے کی غرض سے  چین کے دورے پر
روس کے زیر کنٹرول لوہانسک میں کالج اور ہاسٹل پر یوکرین کے حملے میں چار افراد ہلاک اور 35 زخمی: روس
ایتھنو اسپورٹس  فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
پاکستانی وزیر داخلہ کے امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پر تہران میں تازہ مذاکرات
نیٹو کے روٹے کا کہنا ہے کہ اتحاد مضبوط راہ پر ہے، ایک اتحادی پر زیادہ انحصار نہیں کرتا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
غزہ میں انسانی صورتحال تاحال بد ترین حالت میں ہے، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں
پاکستان نے کوششیں تیز کر دیں
ترکیہ: اردوعان۔ادریس ملاقات
امریکی کانگریس میں ایک منٹ کی خاموشی
حزب اللہ کے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی قوتوں پر 24 حملے
مسلّح تنازعات میں شہریوں کا تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے: ترکیہ
امریکہ نے فرانسیسکا البانیس کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیا