ایشیا
2 منٹ پڑھنے
بھارت میں تیز ہواؤں کےجھکڑوں نے 90 افراد کی جان لے لی
بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں بدھ کے روز آنے والے ایک شدید طوفان، بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے تقریباً 90 افراد ہلاک ہو گئے
بھارت میں تیز ہواؤں کےجھکڑوں  نے 90 افراد کی جان لے لی
بھارت / AP

بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں بدھ کے روز آنے والے ایک شدید طوفان، بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے تقریباً 90 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق، ریاست کے کئی اضلاع سے جانی نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔

اس شمالی ریاست میں مئی سے جون کے گرم موسم کے دوران اور مون سون کی بارشوں کے آغاز سے پہلے ایسے طوفان آنا معمول کی بات ہے۔

ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والے مناظر  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز ہواؤں کے جھکڑوں نے درختوں اور سائن بورڈز کو جڑ سے اکھاڑ دیا، جس کے نتیجے میں کچھ سائن بورڈز دھول اور ملبے کے بادلوں کے درمیان گاڑیوں پر جا گرے۔

ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طوفان، بجلی گرنے اور بارش سے منسلک  دیگر حادثات کی وجہ سے تقریباً 89 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ریاستی ریلیف کے ایک اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ کچھ اموات درخت اور مکانات کی دیواریں گرنے کی وجہ سے ہوئیں، تاہم انہوں نے امدادی کاموں کی فوری تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

پولیس نے جمعرات کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر لکھا کہ ، "انتظامی عہدیداروں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔"

دوسری جانب، دارالحکومت نئی دہلی کے کچھ حصوں میں بھی بارش ہوئی، جس کی وجہ سے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

 

 

دریافت کیجیے
بیلجیئم ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے:میکسیم پرِیوُو
امید ہے ہم کامیاب ہو جائیں گے: کالاس
ایشیاءتوانائی کے بڑے جھٹکوں کے لئے تیار ہو رہا ہے
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
جب تک جوہری مواد موجود ہے معاملہ ختم نہیں ہو گا: نیتن یاہو
مشرقی کونگو میں دہشتگردانہ حملے،21 افراد ہلاک
ٹرمپ کو ایران کا جواب پسند نہیں آیا،تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے