مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل کا اعتراف کر لیا
اسرائیل نے اس سے قبل ان ہلاکتوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا تھا، اور مہینوں بعد اپنی ابتدائی تحقیقات میں کہا تھا کہ اس کی افواج  گاڑی کے قریب یا فائرنگ کی حد میں موجود نہیں تھیں
اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل  کا اعتراف کر لیا
ہند رجب

اسرائیلی افواج نے پہلی بار غزہ میں پانچ سالہ ہند رجب کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے قتل کی مجرمانہ تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ 29 جنوری 2024 کو  ہند رجب اور مارچ 2025 میں غزہ میں اپنے فوجیوں کے ہاتھوں 15 انسانی امدادی کارکنوں کے قتل کی تحقیقات شروع کرے گا۔

اسرائیل نے اس سے قبل ان ہلاکتوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا تھا، اور مہینوں بعد اپنی ابتدائی تحقیقات میں کہا تھا کہ اس کی افواج  گاڑی کے قریب یا فائرنگ کی حد میں موجود نہیں تھیں"۔

 ہند رجب شمالی غزہ میں ایک گاڑی میں سفر کرنے والے خاندان کے سات ارکان میں سے ایک تھی جس پر فائرنگ کی گئی تھی۔

پہلے حملے میں زندہ بچ جانے والی رجب نے کئی گھنٹوں تک فون پر فلسطین ہلالِ احمر کے پیرامیڈیکس سے مدد کی اپیل کی تھی جبکہ اسے بچانے کے لیے بھیجی گئی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی تھی۔

فلسطین ہلالِ احمر کے ساتھ ایک مایوس کن اور گھنٹوں طویل فون کال پر آخری بار رابطہ ہونے کے 12 دن بعد ہند  رجب کی بے جان لاش گولیوں سے چھلنی ایک  گاڑی  سے ملی۔

پیرامیڈیکس کے ساتھ رجب کی فون کالز کی ریکارڈنگز نے بین الاقوامی سطح پر شدید غم و غصے کو جنم دیا اور اس کی موت اور غزہ میں ہلاک ہونے والے ہزاروں دیگر بچوں کے احتساب کے مطالبات کو تقویت دی۔

اس واقعے سے متاثر ہو کر بنائی گئی فلم "دی وائس آف ہند رجب" کو 2026 میں آسکر کے لیے نامزد کیا گیا۔

اسرائیلی افواج نے اپنے بیان میں کہا کہ "حقائق کا جائزہ لینے کے بعد اور فلسطین ہلالِ احمر کی ایمبولینس کی نقل و حرکت کے تال میل میں مبینہ خامیاں سامنے آنے پر، ملٹری پولیس کرمنل انویسٹی گیشن برانچ کے ذریعے واقعے کی مجرمانہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔"



 

دریافت کیجیے
امریکی محارب بحری جہاز بیچ سمندر خراب ہو گیا
امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون علاقے کے لیے 'انتہائی اہم' ہے: جاپان
عمان امریکا-ایران مذاکرات کے آڑے آیا تو اس پر حملہ  کر دیں گے:ٹرمپ
ہنگری موٹروے پر بس حادثہ، ایک درجن سے زیادہ مسافر ہلاک
انڈونیشیا میں زلزلے کی تباہی،ترکیہ کا اظہار تعزیت
امریکہ۔جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقوں کا حجم کم کیا جائے: ٹرمپ
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
کُشنر مصر کے بعد اسرائیل روانہ، نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے
مصر بھی 'مکہ معاہدے' میں شامل ہو سکتا ہے: اردوعان
ترکیہ کا "دہشت گردی سے پاک ترکیہ" اقدام مزید مضبوط اتحاد کی راہ ہموار کرے گا: قورطلمش
رومانیہ: ہسپانوی نیٹو جنگی طیارے نے ڈرون کو گرا دیا
ایران: آبنائے ہُرمز ایران کی تھی، ہے اور رہے گی
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان