دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکی محارب بحری جہاز بیچ سمندر خراب ہو گیا
یو ایس ایس بن فولڈ میں چار دن تک بجلی بند رہی اور عملے کو ایئر کنڈیشننگ، بیت الخلاء اور باورچی خانہ سہولیات اور پینے کے صاف پانی سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا
امریکی محارب بحری جہاز بیچ سمندر خراب ہو گیا
فائل: ارلے برک کلاس کا گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس بین فولڈ بحیرہ فلپائن سے گزر رہا ہے۔ / رائٹرز

امریکہ کے ارلی برک قسم کے گائیڈڈ میزائل والے محارب جنگی بحری جہازوں میں سے  'یو ایس ایس بن فولڈ' گزشتہ ماہ بحیرۂ جنوبی چین میں پیش آنے والی ایک تکنیکی خرابی کے بعد چار دن تک بجلی سے محروم رہا۔

  'یو ایس ایس بن فولڈ' کو فلپائن پہنچنے تک ایئر کنڈیشننگ، بیت الخلاء، باورچی خانہ سہولیات اور پینے کے صاف پانی  سے محرومی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

امریکہ کے ساتویں بحری بیڑے کے ترجمان کمانڈر میتھیو کومر نے 'یو ایس این آئی نیوز'کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ"24 جولائی 2026 کو، انڈو پیسفک خطے میں معمول کی کارروائیاں انجام دیتے ہوئے، ارلی برک کلاس کے گائیڈڈ میزائل  سے لیس محارب جنگی جہاز 'یو ایس ایس بن فولڈ' نے اپنے جنریٹروں میں  ایک تکنیکی خرابی اور اس کے نتیجے میں بجلی کی بندش کی اطلاع دی۔"

کومر نے مزید کہا ہے کہ"اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور  عملے نے اس خرابی کے دوران استقامت، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت  کا مظاہرہ کیا ہے۔"

بیان کے مطابق بجلی کی بندش سے بحری اہلکار باورچی خانہ سہولیات، بیت الخلا اور ایئر کنڈیشننگ سے محروم ہوگئے۔ علاوہ ازیں  جہاز پر پینے کے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

کومر نے کہا ہے کہ بن فولڈ کے ساتھ ہمراہی کرتے 'جارج واشنگٹن کیریئر محارب گروپ'  نے واقعے کے دوران جہاز  کو مدد فراہم کی۔ اس محارب گروپ میں شامل ایک کروزر  'یو ایس ایس رابرٹ سمالز'کے عملے نے کھانے کی فراہمی میں بھی مدد کی۔

واقعے کی وجوہات کی تحقیق جاری ہے۔

دریافت کیجیے