دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران سے معاہدہ ہونے کا قوی امکان ہے:ٹرمپ
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ"یہ بہت ممکن ہے کہ ہم کوئی معاہدہ کر لیں، ایران کے حوالے سے معاملات بہت اچھے چل رہے ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
ایران سے معاہدہ ہونے کا قوی امکان ہے:ٹرمپ
ٹرمپ-ایران / Reuters

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران واشنگٹن اور تہران کے درمیان بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، جبکہ ایران جنگ ختم کرنے کی امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

بدھ کے روز اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ"یہ بہت ممکن ہے کہ ہم کوئی معاہدہ کر لیں، ایران کے حوالے سے معاملات بہت اچھے چل رہے ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ وہ  معاہدہ  کرنا چاہتے ہیں، وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔"

وال سٹریٹ جرنل کی بدھ کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ اس وقت ثالثوں کے ساتھ مل کر ایک ایسے فریم ورک پر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد مذاکرات کا دوبارہ آغاز، جنگ کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز کو کھولنا ہے۔

 یہ مذاکرات ممکنہ طور پر اگلے ہفتے اسلام آباد میں شروع ہو سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدہ ایک ہفتے کے اندر حتمی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

 یاد رہے کہ علاقائی کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف حملے کیے، جس کے جواب میں تہران نے اسرائیل اور خلیج میں امریکی اتحادیوں کے خلاف جوابی کارروائی کی اور آبنائے ہرمز کو بند کر دیا۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیل نے تھیاغو اور سیف کی حراست کو اتوار تک بڑھا دیا
فلسطینی فوٹوگرافر ساحر الغورہ نے 2026 پولیٹزر انعام جیت لیا
فوجی محاذ آرائی سیاسی بحران کا حل نہیں ہے:ایران
بھارت کے ریاستی انتخابات،بی جے پی کی کامیابی
آبنائے ہرمز میں امریکی حملہ، 5 شہری ہلاک: ایران کا دعویٰ
چین میں آتشبازی کا سامان بنانے والے کارخانےمیں دھماکا، 21 افراد ہلاک
ایران: ہم نے امریکی جہاز کو نشانہ بنایا ہے
ایران: امریکی فوج کو نشانہ بنایا جائے گا
ہسپانوی وزیر اعظم سانچیز،طیارے میں فنی خرابی کے باعث انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد روانہ
پاک-ایران وزرائے خارجہ کا رابطہ،مذاکراتی بحالی پر غور
امریکہ فوجی مداخلت کے لیے بہانے تلاش کر رہا ہے: کیوبا
امریکہ، جرمنی کا 'اہم ترین ساجھے دار' ہے: مرز
امریکی جہاز ہرمز میں غیر جانبدار جہازوں کو اسکورٹ کریں گے:ٹرمپ
بھارتی وزیر اعظم مودی کو صوبائی انتخابات میں ایک اہم امتحان کا سامنا ہے
امریکہ نے ایرانی جہاز بمعہ عملے پاکستان کے حوالے کر دیا