دنیا
3 منٹ پڑھنے
نیٹو بحیرہ اسود میں حملوں کے بعد اپنی دفاعی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرے گا
بحیرہ اسود روس کے یوکرین میں جنگ کے ایک اور بڑھتے ہوئے محاذ میں تبدیل ہو گیا ہے۔  جو کہ  ناقابلِ قبول ہے۔
نیٹو بحیرہ اسود میں حملوں کے بعد اپنی دفاعی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرے گا
یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لین برسلز، بیلجیم میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ہاتھ ملا رہی ہیں، 2 ستمبر 2026 (فائل فوٹو)۔ / Reuters

بلغاریہ کے بحیرہ اسود کے ساحل کے قریب دو جہاز حالیہ واقعہ میں نشانہ بنے ہیں تو نیٹو کے سربراہ مارک روٹے کا کہنا ہے کہ میثاق 'ضرورت کے مطابق' اپنی دفاعی تیاریوں میں تبدیلی کرے گا۔

روٹے نے بلغاریہ کے وزیرِ اعظم سے بات چیت کے بعد اپنے پیغام میں  کہا کہ "نیٹو بحیرہ اسود میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔ ہم پہلے ہی مشرقی محاذ کے ساتھ اپنی پوزیشن مضبوط کر چکے ہیں اور سکیورٹی ماحول کی نگرانی جاری رکھیں گے، ہم  اپنی مزاحمتی  اور دفاعی پوزیشن کو ضرورت کے مطابق مرتب  کرتے رہیں گے۔"

دریں اثنا، یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈیر لیئن نے بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی 'شدید مذمت' کی۔

فان ڈیر لیئن نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر  کہا کہ "بحیرہ اسود روس کے یوکرین میں جنگ کے ایک اور بڑھتے ہوئے محاذ میں تبدیل ہو گیا ہے۔  جو کہ  ناقابلِ قبول ہے۔"

انہوں نے کہا کہ بلغاریہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ  یہ حملے عملے کے ارکان کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور خطے کی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں،  ذمہ داران کو  جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔"

منگل کو  بلغاریہ کے وزیرِ اعظم رومن رادیف نے کہا کہ مالٹا پرچم بردار  چیلسیا-3 سے  رات گئے   ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔

اس کے عملے کے مطابق، اوڈیسا میں رجسٹرڈ اور یوکرین کے مالکانہ حقوق  کے حامل  اس  بحری جہاز کے ڈیک اور ارد گرد کے مقام کو تین فضائی ڈرونوں نے نشانہ بنایا۔

وزیرِ اعظم کے مطابق تمام 15 عملے کو — جن میں سات یوکرینی اور آٹھ آذربائیجانی شامل تھے — محفوظ طریقے سے ورنا بندرگاہ تک پہنچایا گیا، جن میں سے پانچ کو طبی امداد دی گئی۔

رادیف نے کہا کہ بلغاریہ نے نیٹو اور یورپی یونین کے لیے اپنے نمائندوں کو آگاہ کر دیا ہے اور ڈرونز کے ماخذ کی تحقیق اور بحری و فضائی نگرانی کو مضبوط کرنے کے لیے بین الاقوامی  تعاون کا متلاشی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ"ہمارے پاس کسی ایک فریق کو ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے واضح اور قطعی شواہد موجود نہیں ہیں اور کہا کہ وہ بات چیت کے لیے روسی سفیر کو طلب کریں گے۔"

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک اور جہاز کو کراپیٹس سے 17 سمندری میل مشرق میں نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں وہ ڈوب گیا، جس میں سے ایک عملے کا رکن بچا لیا گیا۔

دریافت کیجیے
اقوام متحدہ: "جبوتی کے ساحل پر فیری بوٹ حادثے میں 139 افراد جاں بحق، 84 لاپتہ
سعودی عرب کی ریاض میں وزارتی فورم میں بلا رکاوٹ توانائی کی فراہمی کی ضمانت
سعودی عرب: شاہ خالد ہوائی اڈے پر ایک اور مہلک حملہ، ایک شخص ہلاک 11 زخمی
ٹرمپ: کنگ خالد ہوائی اڈے پر حملہ ایک ’’خوفناک واقعہ‘‘ ہے۔
سعودی عرب: کنگ خالد ہوائی اڈے پر حوثی حملے میں 12 افراد ہلاک
روس: اودیسا بندرگاہ میں فوجی کارگو بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے
نوبل امن ایوارڈ یافتہ ناوی پیلے نے اپنا ایوارڈ بین الاقوامی جرائم کا نشانہ بننے والوں کے نام کیا
پاناما میں عمارتوں اور سڑکوں کو تباہ کرنے والے زلزلے کے بعد 'عظیم آفت' کا اعلان کر دیا گیا
کمشنر اقوام متحدہ کے روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں پر خدشات
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک، 100 سے زیادہ زخمی
چینی زبان بولنے والے ہیکر نے جنوبی کوریا کے بینکوں پر سائبر حملے کر دیئے
عراق نے اپنی کرنسی کی قدر کم کردی
اسرائیل: انتخابی کمیٹی نے نیتن یاہو کو جرمانہ کر دیا
مصر: صدر سیسی جنوبی کوریا پہنچ گئے
ماسکو یوکرین پر  بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے: زیلینسکی
بھارت: پولیس نے راہول گاندھی کو گرفتار کر لیا۔
حوثیوں کا دعوی: سعودی ہوائی اڈوں اور فوجی بیسوں پر ڈرون اور میزائل حملے کئے گئے ہیں۔
امریکہ: نضال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی
امریکی وزیر خارجہ اچانک آئس لینڈ پہنچ گئے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا