امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت 'ریاض' کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مہلک حملے کی مذمت کی اور اسے ’’خوفناک واقعہ‘‘ قرار دے دیا ہے۔
صحافیوں کے، حملے سے متعلق، سوالات کے جواب میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’سعودی اچھے جنگجو ہیں لیکن میرے خیال میں یہ حملہ خوفناک ہے۔‘‘
سعودی زیرِ قیادت قائم فوجی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والا حملہ حوثیوں نے کیا تھا۔ حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے
امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے ، ہفتے کے روز کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بمباری سمیت سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی، شدید مذمت کی ہے۔
روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’’یہ گھناونے حملے بے گناہ شہریوں کی زندگیوں کے لیے کھلی بے حسی کا مظاہرہ ہیں لہٰذا انہیں فوری طور پر بند ہو جانا چاہیے۔‘‘
سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہوائی اڈے کے ٹرمینل پر حملے میں سعودی عرب کے چار شہریوں اور آٹھ غیر ملکی شہریوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
روبیو نے کہاہےکہ ہلاک ہونے والے 12 افراد میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ یہ حملہ ،گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران سعودی عرب کی سرزمین پر ہونے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہے۔
حملے کے بعد سعودی زیرِقیادت فوجی اتحاد نے آج بروز اتوار جاری کردہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمن میں حوثیوں کے خلاف فیصلہ کن جوابی کاروائی کی جائے گی۔
















