رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی حملوں نے مشرق وسطیٰ میں امریکی انٹیلی جنس تنصیبات اور سازوسامان کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔
این بی سی نیوز کی اس معاملے سےآگاہ چار حکام کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق، ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں میں امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی (CIA) اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کی مشرق وسطیٰ میں استعمال ہونے والی کچھ عمارات اور سازوسامان کو نقصان پہنچا۔
ان حکام نے کہا کہ حملوں نے علاقے میں امریکی انٹیلی جنس تنصیبات کو وسیع پیمانے کانقصان پہنچایا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمارتوں اور سازوسامان کی مرمت یا تجدید اربوں ڈالر لاگت آئے گی۔
سی این این نے سیٹلائٹ تصاویر، نقصان کا تخمینہ رپورٹس اور امریکی و خلیجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 28 فروری کے بعد ایران کے حملوں کے نتیجے میں امریکی فوج کے مشرق وسطیٰ میں کم از کم 16 اڈے مختلف سطح کے نقصان سے متاثر ہوئے۔
سی بی ایس نیوز اور سی این این سمیت متعدد امریکی میڈیا اداروں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کی مجموعی لاگت کم از کم 50 ارب ڈالر ہے۔















