ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
اسرائیل کو خفیہ اطلاعات ملیں کہ ترکیہ ممکنہ طور پر فوجی اثاثے اس ہوائی اڈے کی طرف منتقل کر رہا ہے اور اس کی معلومات واشنگٹن کے ساتھ بھی شیئر کی گئی تھیں۔
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
(فائل فوٹو) شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اور ترکیہ میں سفیر ٹام بیرک انطالیہ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے ایک سیشن کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ / Reuters

انقرہ میں امریکی سفیر ٹام براک کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں ایک فوجی ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملے کے پیچھے جو خفیہ اطلاعات تھیں وہ غلط تھیں۔

براک، جو شام اور عراق کے لیے امریکی خصوصی ایلچی بھی ہیں، نے ادلیب صوبے کے مشرق میں واقع متروک ابو الظهور فوجی ہوائی اڈے پر اسرائیل کے فضائی حملے پر تبصرہ کیا۔

براک نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ حملہ کیوں کیا گیا، مگر انہوں نے اس واقعے کے بارے میں جو معلومات انہیں موصول ہوئی تھیں وہ شیئر کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو خفیہ اطلاعات ملیں کہ ترکیہ ممکنہ طور پر فوجی اثاثے اس ہوائی اڈے کی طرف منتقل کر رہا ہے اور اس کی معلومات واشنگٹن کے ساتھ بھی شیئر کی گئی تھیں۔

براک نے بتایا کہ امریکا نے ان اطلاعات کی تفتیش کی اور اس کے اداروں نے  اس دعویٰ  کو درست نہیں پایا تھا۔

براک نے کہا کہ"ہم نے اپنے خفیہ اداروں سے مشاورت کی، اور جو جواب ہمیں ملا وہ یہ تھا کہ یہ دعویٰ درست نہیں تھا۔"

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے اسرائیلی فوج، موساد اور دفترِ وزیراعظم کے درمیان اطلاعات کے تبادلے میں کوئی غلط فہمی رہی ہو۔

براک نے زور دیا کہ نہ امریکہ اور نہ ہی ترکیہ کو اس حملے کے بارے میں پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔

انہوں نے ترکیہ کی افواج کو 'مضبوط اور بہادر' قرار دیا اور کہا کہ وہ 'بہت اچھی  طرح اسلحہ سے لیس ہیں  اور اپنا کام اچھی طرح جانتی ہیں'۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے دفتر کا کہنا تھا کہ ترک فوجی اس اڈے پر موجودگی قائم کرنے اور جنوبی سمت میں فوجی تنصیبات تعینات کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے ادلب کے مشرق میں واقع متروک ابو الظهور فوجی ہوائی اڈے پر حملہ کیا۔ فوری طور پر ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں تھیں۔

ایک شامی حکام نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اڈے پر آٹھ حملے کیے، جن میں رن وے اور ہینگر کے اندر ایک غیر فعال عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

 

دریافت کیجیے
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی
اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل  کا اعتراف کر لیا
اسرائیلی پولیس  نے القدس کے اموری وزیر کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا
چین: قابل استعمال راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان:عمران خان طبی علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل
جنوبی کوریا کی عدالت نےچو تائے یونگ کی سزا کو بڑھا کر اڑھائی سال کر دیا
کانگریس F-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
ٹرمپ کا دعوی "ہرمز امریکی ملکیت" ہے، بیان کے بعد تصویر شیئر کر دی
جرمنی: بندرگاہوں کی ہڑتال نے رسل و رسائل کو مفلوج کر دیا
جنوبی کوریا، اپنی مسلّح  افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینے کی کوششوں میں
اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو
زیمبیا کے صدر ہچیلیما کو دوسری بار منتخب کر لیا گیا
امریکی محارب بحری جہاز بیچ سمندر خراب ہو گیا
امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون علاقے کے لیے 'انتہائی اہم' ہے: جاپان