سیاست
2 منٹ پڑھنے
مارکوروبیو:اہم بنیادی ڈھانچے میں تعطل کا سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ملا
امریکہ میں کئی روز سے جاری بڑے پیمانے پر تکنیکی خرابیوں کے باعث شہروں کے درمیان سفر میں بدنظمی، آن لائن ادائیگیوں کی بندش اور کاروباری اداروں کے سافٹ ویئر سسٹمز میں تعطل پیدا ہونے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اہم بیان
مارکوروبیو:اہم بنیادی ڈھانچے میں تعطل کا سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ملا
Le secrétaire d'État américain Marco Rubio se rend au Moyen-Orient / Reuters (Wire)

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منیلا میں ایک علاقائی سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ایام  میں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں، فضائی نیٹ ورکس اور مالیاتی اداروں میں سامنے آنے والی وسیع پیمانے کی تکنیکی خرابیوں کو سائبر حملوں یا دشمن بیرونی طاقتوں سے جوڑنے کا ’’کوئی ثبوت موجود نہیں‘‘۔

روبیو نے واضح کیا کہ مسلسل سامنے آنے والی تکنیکی خرابیوں کے درمیان باہمی تعلق یا ان کے پیچھے بدنیتی پر مبنی عناصر اور ہیکرز کی منظم کارروائی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

انہوں نے کہا:’’مائیکروسافٹ کے واقعے کا وفاقی ادارہ برائے ہوا بازی سے کوئی تعلق نہیں۔ اسی طرح ایف اے اے کا بھی چند روز قبل بینکوں میں پیش آنے والی صورتِ حال سے کوئی تعلق نہیں۔‘‘

سائبر جنگ کے خدشات کے حوالے سے یقین دہانی

ملک بھر میں کئی روز سے جاری سفری بدنظمی، آن لائن ادائیگیوں کی بندش اور کاروباری سافٹ ویئر سسٹمز میں تعطل کے بعد اعلیٰ امریکی سفارت کار نے عوامی خدشات دور کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ان کے پاس ایسا کوئی ڈیٹا موجود نہیں جس سے ثابت ہو کہ انفرادی تکنیکی واقعات کا تعلق کسی مجرمانہ سرگرمی یا کسی قومی ریاست کی کارروائی سے ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (NSA) نے منگل کے روز تصدیق کی کہ اندرونی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والے ایک انتہائی خفیہ نیٹ ورک میں عارضی تعطل پیدا ہوا تھا۔

NSA کے مطابق یہ مسئلہ معمول کی طے شدہ دیکھ بھال کے دوران ’’کارکردگی میں عارضی کمی‘‘ کے باعث پیش آیا، تاہم قومی سلامتی کی بنیادی صلاحیتیں مکمل طور پر فعال رہیں۔

امریکی وزیر برائے داخلی سلامتی مارک وین مولن نے بھی CNBC سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعطل سائبر جرائم کے بجائے مکمل طور پر انتظامی اور آپریشنل نوعیت کے تھے۔

انہوں نے کہا:’’میں بڑے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم کسی حملے کی زد میں نہیں ہیں۔ کسی  سائبر خطرے کا الرٹ موجود   نہیں،  ہمارا ملک مکمل طور پر محفوظ ہے۔‘‘

دریافت کیجیے
یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ بھی مشرق وسطی میں امریکی بحری جہازوں میں شامل ہو گیا
خواہ کچھ بھی ہو ترک قبرصی عوام کو تنہا نہِیں چھوڑیں گے:ایردوان
عسکری شاخ کے کمانڈر سمیر ابو یونس مارے گئے ہیں:حماس
اسلام آباد:اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 43 ویں سالگرہ
ٹرمپ سمیت اعلی امریکی حکام ایران کے نشانے پر ہیں:موساد
ٹرمپ،شی اور پوٹن چین میں ملاقات کریں گے:کریملن
آبنائے ہرمز اور مشرقِ وسطیٰ کے سمندری علاقوں میں 134 واقعات کی تصدیق، 25 جہاز ران ہلاک
تحقیق: یورپی یونین کے 11 رکن ممالک میں 71 فیصد افراد ’’یورپی فوج‘‘ کے قیام کے حامی
آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا
قبرصی ترکوں نے جس جدوجہد کے نتیجے میں اپنی ریاست قائم کی، وہ مستقبل میں بھی جاری رہے گی
ترکیہ اور قطر کے مابین اعلی سطحی اجلاس اور متعدد معاہدوں پر دستخط
عالمی رہنماؤں کے سیاسی عزم  نے ایک مثبت امید پیدا کی ہے: اردوعان
ہم، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت ختم کرنا چاہتے ہیں: اوبووِچ
تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار