ترکیہ
5 منٹ پڑھنے
عالمی رہنماؤں کے سیاسی عزم نے ایک مثبت امید پیدا کی ہے: اردوعان
انطالیہ میں جس سیاسی عزم کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ پیرس معاہدے کے تحت جاری کوششوں کے لیے حوصلہ افزا ہے: صدر رجب طیب اردوعان
عالمی رہنماؤں کے سیاسی عزم  نے ایک مثبت امید پیدا کی ہے: اردوعان
TURKEY-AUSTRALIA-UN-COP31-CLIMATE / AFP (Wire)

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے کہا ہے کہ انطالیہ میں منعقدہ COP31 سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں کے ظاہر کردہ سیاسی عزم نے پیرس معاہدے کے اہداف کو آگے بڑھانے کے حوالے سے ایک مثبت امید پیدا کی ہے۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ عالمی درجۂ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے ہدف کو قابلِ رسائی بنانے کے لیے اس عزم کو برقرار رکھا جائے۔

اردوعان نے جمعرات کو جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ ’’انطالیہ میں جس سیاسی عزم کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ پیرس معاہدے کے تحت جاری کوششوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ آئیے، ہم اپنے اس عزم کو برقرار رکھیں، عملی اقدامات کریں اور 1.5 ڈگری کے ہدف کو قابلِ رسائی  بنائیں۔‘‘

اجلاس میں شریک تمام سربراہانِ کا ’’دل کی گہرائیوں سے شکریہ‘‘ ادا کرتے ہوئے اردوعان نے کہا ہے  کہ ایسے وقت میں جب دنیا کو بڑے بڑے  بین الاقوامی امتحانوں کا سامنا ہے، عالمی رہنماؤں کا ایک جگہ جمع ہونا اور براہِ راست پیغامات دینا خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

صدر اردوعان نے کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں کی شرکت نے ماحولیاتی اقدامات کے حوالے سے سیاسی عزم کا اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ دنیا کو درپیش مسائل باہمی تعاون کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں  نے فعال کردار ادا کرنے پر تمام فریقین، بین الاقوامی اداروں، کثیرالجہتی ترقیاتی بینکوں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کا بھی شکریہ ادا کیا اورکہا ہے کہ ان کے تعمیری رویے نے COP31 کے عمل کو حوصلہ اور بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔

انہوں  نے 2015 میں طے پانے والا پیرس معاہدے کے دوسرے عشرے میں داخل ہونے کی طرف توجہ مبذول کروائی اورکہا ہے کہ سربراہی اجلاس میں ہونے والی بات چیت نے ایک بار پھر اس حقیقت کی تصدیق کی ہے کہ ماحولیاتی بحران سے نمٹنا سائنسی اور اخلاقی، دونوں اعتبار سے ایک ناگزیر ذمہ داری ہے۔

صدر رجب طیب اردوعان نے کہا ہے کہ ’’ہماری ذمہ داری ان تمام انسانوں سے لے کر کہ جن کی زندگیاں پہلے ہی متاثر ہو چکی ہیں، آنے والی نسلوں تک  اور اِس پوری دنیا تک  پھیلی ہوئی ہیں کہ پر  ہمارے معاشروں اور معیشتوں کا دارومدار ہے۔‘‘

برقی توانائی کا فروغ اور ماحول دوست صنعتی ترقی ترجیحات میں شامل

اردوعان نے کہا  ہےکہ سربراہی اجلاس کے تحت منعقد ہونے والی اعلیٰ سطحی تقریبات نے برقی توانائی کے فروغ، عملی اقدامات، ماحول دوست صنعتی ترقی، موسمیاتی خطرات کے مقابلے کی صلاحیت، صفر فضلہ اور ماحولیاتی مالی معاونت جیسے موضوعات پر جامع تبادلۂ خیال کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ

’’ان تقریبات میں افریقہ، بحرالکاہل اور دیگر خطوں کی ترجیحات کو بھی اجاگر کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ماحولیاتی اقدامات کو ترقیاتی ضروریات اور قومی حالات کے مطابق آگے بڑھانا کتنا ضروری ہے۔ حالیہ قدرتی آفات، ان کے نتیجے میں ہونے والی اموات اور لوگوں کے ذرائع روزگار کی تباہی نے انسانی سطح پر ہماری کوششوں کی فوری ضرورت کو واضح کر دیا ہے۔‘‘

اردوعان نے متاثرہ آبادیوں اور ان کی بحالی کے لیے کام کرنے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بالخصوص ان لوگوں کے لیے پیشگی انتباہی نظام، موسمیاتی خطرات کے مقابلے کی صلاحیت اور حالات سے مطابقت پیدا کرنے کے اقدامات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’’برقی توانائی کے فروغ، ماحول دوست صنعتی ترقی اور پائیدار ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں ان مسائل کو اپنی توجہ کا مرکز بنانا چاہیے۔‘‘

’’عملی اقدامات پر مبنی COP‘‘

صدر اردوعان نے کہا ہے کہ سربراہی اجلاس میں ان افراد اور ممالک تک مالی وسائل کی رسائی یقینی بنانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ 'موسمیاتی اقدامات کے پل'کو بھرپور حمایت حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس طریقۂ کار کا مقصد ممالک، مالیاتی اداروں اور متعلقہ شراکت داروں کے درمیان قریبی تعاون کے ذریعے پہلے سے کیے گئے وعدوں کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنا اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے مطابقت، موسمیاتی خطرات کے مقابلے کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے حوالے سے ممالک کی قیادت میں اقدامات کی حمایت کرنا ہے۔

اردوعان نے کہا ہے کہ  COP31 کو عملی اقدامات پر مبنی ایک سربراہی اجلاس کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔ اسی تناظر میں ہمیں ’35x35 عالمی برقی توانائی کے فروغ کے عہد‘ کو ملنے والی حمایت پر خوشی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں متعدد عالمی رہنماؤں نے برقی توانائی کے فروغ سے حاصل ہونے والے مواقع کو اجاگر کیا، جبکہ کئی ممالک پہلے ہی اس اقدام میں شامل ہو چکے ہیں۔

اردوعان نے مزید کہا ہے کہ ہر ملک کی اپنی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق برقی توانائی کے استعمال کو وسعت دینے کے اقدامات توانائی کے تحفظ اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

بیان میں انہوں نے  مزید کہا ہے کہ’’COP31 کے ایکشن ایجنڈے کے ذریعے ہماری قیادت کا مقصد عملی اقدامات کو مزید سیاسی اہمیت دینا اور حکومتوں و متعلقہ شراکت داروں کو عملی حل کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا تھا۔ پیرس معاہدے پر عمل درآمد میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ ہمیں امید ہے کہ ہماری صدارت کی ایک دیرپا اور اہم میراث یہ بھی ہوگی کہ قومی ترجیحات کا تعین کرنے والوں اور ان ترجیحات کو عملی جامہ پہنانے میں مدد دینے والوں کے درمیان زیادہ قریبی تعاون قائم ہو سکے گا۔‘‘

دریافت کیجیے
ٹی آر ٹی غیر جانبدارانہ نشریاتی تشخص کے ساتھ مظلوموں اور مجبوروں کی آواز بنا ہوا ہے:ایردوان
صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان  کی جنوبی کوریا کی  سرکردہ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات
جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں:ایردوان
بحیرہ اسود کی سلامتی بحال رکھنے کےلیے کوششیں جاری ہیں:ایرداون
ترکیہ اور قازقستان کی باہمی تجارت  ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی
ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا
صدر اردوعان کا تحریر کردہ مضمون عالمِ ترک کے ذرائع ابلاغ میں
ترکیہ یومِ جمہوریہ کے موقع پر صدر اردوعان کا خصوصی پیغام
ترکیہ، یومِ جمہوریہ کی 103 ویں سالگرہ منا رہا ہے
ترکیہ۔لیبیا بحری اختیار معاہدہ کیوں اہم ہے؟
ترکیہ۔آرمینیا سرحد پر واقع آنی پُل کا ٹینڈر منظور ہو گیا
ایردوان: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو زیادہ منصفانہ اور جامع بنایا جانا چاہیے
ترکیہ نے اردن میں چرچ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی
وزیر فیدان: علاقائی مسائل کے حل میں ترکیہ ذمہ داری اٹھانے  کاسلسلہ جاری رکھے گا
پاک-ترک سعودی دفاعی معاہدہ،بل ترک پارلیمان میں پیش کردیاگیا
ترکیہ: بائیکار  نے چھٹا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا۔
ترکیہ -لیبیا معاہدہ،ترک دفتر خارجہ کا خیر مقدم
ترک وزیر دفاع قطر روانہ، دفاعی صنعتی معاہدے پر دستخط کریں گے
صدر رجب طيب ایردوان: آج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں
ترکیہ کی اسرائیل کی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی کارروائی کی اپیل