دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
کیف پر روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور ایک بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں: یوکرین
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
15 جولائی 2026 کو یوکرین کے شہر خارکیف کے ایک صنعتی علاقے میں روسی گائیڈڈ فضائی بم حملے کے بعد کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ / َAA

یوکرین نے کہا ہے کہ کیف پر روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور ایک بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرین  ہنگامی امدادی سروس نے آج بروز جمعرات جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس نے نصف شب سے کچھ دیر بعد دارالحکومت  کیف پر  حملےکئےہیں۔ حملوں میں دو افراد ہلاک اور ایک بچے سمیت کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سویاتوشنسکی  اور دارنیتسکی اضلاع کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

یوکرین فضائیہ کی جانب سے متعدد بیلسٹک میزائلوں کے کیف کی طرف آنے کی وارننگ جاری ہونے کے بعد، دارالحکومت  میں موجود اے ایف پی کے صحافیوں نے یکے بعد دیگرے کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔

دارالحکومت کی فضاؤں میں متعدد دفعہ تیز روشنی کی  چمک دیکھی گئی اوراس کے بعد مسلسل دھماکے ہوتے رہے۔

کیف کے میئر ویٹالی کلیچکو نے جمعرات کے روز ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "دشمن کے حملے کے نتیجے میں کیف میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔"

میئر کلیچکو نے اس سے قبل سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ایک گودام پر حملہ کیا گیاہے اور  "میزائلوں کا ملبہ غیر رہائشی عمارتوں پر گرا ہے۔یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف کو بھی جنگی ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ حملہ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈیر لائن کے، یوکرین کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے زیرِ مقصد طے پانے والے، دورے سے چند گھنٹوں بعد کیا گیاہے۔

دریافت کیجیے
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر