ایشیا
2 منٹ پڑھنے
امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ سیٹلائٹ اینٹیلجنس معلومات کا تبادلہ محدود کر دیا
امریکہ نے مبینہ طور پر شمالی کوریا کی جوہری تنصیبات سے متعلق معلومات کے عوامی انکشاف پر تنازع کے بعد جنوبی کوریا کے ساتھ حساس سیٹلائٹ انٹیلیجنس کے تبادلے پر جزوی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ سیٹلائٹ اینٹیلجنس معلومات کا تبادلہ محدود کر دیا
امریکہ / AA

امریکہ نے مبینہ طور پر شمالی کوریا کی جوہری تنصیبات سے متعلق معلومات کے عوامی انکشاف پر تنازع کے بعد جنوبی کوریا کے ساتھ حساس سیٹلائٹ انٹیلیجنس کے تبادلے پر جزوی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

ایک سینئر اہلکار کے مطابق، واشنگٹن نے اس ماہ کے آغاز میں شمالی کوریا کی تکنیکی صلاحیتوں سے متعلق کچھ انٹیلیجنس تک رسائی محدود کرنا شروع کر دی جس کے بارے میں وسیع پیمانے پر خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اس کے جوہری پروگرام کے کچھ پہلوؤں سے متعلق ہے،

سینئر فوجی اہلکار نے کہا  کہ یہ درست ہے کہ امریکی فریق نے اس ماہ کے آغاز سے سیٹلائٹس کے ذریعے جمع کی گئی شمالی کوریا سے متعلق کچھ انٹیلیجنس کے تبادلے کو محدود کر دیا ہے ، اور انٹیلیجنس کے محدود تبادلےکا تعلق شمالی کوریا کی ٹیکنالوجی کے کچھ حصوں سے متعلق معلومات سے ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ماہ جنوبی کوریا کے وزیر اتحاد چونگ ڈونگ-یونگ نے پارلیمانی اجلاس کے دوران کوسونگ کے علاقے کو یورینیم افزودگی کی سہولت رکھنے والے مقام کے طور پر شناخت کیا۔

 پابندیوں کے باوجود، حکام نے زور دیا کہ اتحادیوں کے درمیان بنیادی انٹیلیجنس تعاون برقرار ہے۔

اہم سیکیورٹی معاملات پر معلومات کا تبادلہ بشمول شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور فوجی نقل و حرکت، بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے،جس سے سیئول کی دفاعی تیاری متاثر نہیں ہوتی۔

چونگ کی جانب سے انکشاف حساس انٹیلیجنس کا عوامی حوالہ دینے کی ایک نادر مثال تھا، جس پر مبینہ طور پر واشنگٹن نے تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ اس کا خیال تھا کہ یہ معلومات امریکی مشترکہ ذرائع سے حاصل ہوئی ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت اتحاد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ  بیان  کھلے ذرائع کی معلومات پر مبنی تھے۔

چونگ نے بعد میں اس تنازع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے تبصرے پیونگ یانگ کے حوالے سے خفیہ مواد کو ظاہر کرنے کے لیے نہیں بلکہ  پالیسی کو واضح کرنے کے لیے تھے۔

چونگ نے قانون سازوں کو بتایا کہ شمالی کوریا کوسونگ کے شمال مغربی علاقے میں ایک اور یورینیم افزودگی کی سہولت چلا رہا ہے۔

دریافت کیجیے
امید ہے امریکہ ہمیں اسلحہ فراہم کر دے گا: تائیوان
مصنوعی ذہانت کی تقسیم پر قریبی شراکت داری ضروری ہے:جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کا مقامی جنگی طیارہ KF-21 آسمان کی بلندیوں پر
کیوبا نے معاشی بحالی اور بیورو کریسی کم کرنے کے لیے اصلاحات کا اعلان کردیا
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
فلپائن: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی، بحالی کی کوششیں جاری
فلپائن: زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 41 تک پہنچ گئی
جنوبی فلپائن میں شدید زلزلہ  ہلاکتوں کی اطلاع
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
چین اور امریکا نے ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کر لیا
بریکس کے وزرائے خارجہ کااجلاس، ایران جنگ اور تیل کی قلت پر غور
تائیوان کا مسئلہ نہ سنبھالا گیا تو تصادم ہو سکتا ہے:چین
بھارت میں تیز ہواؤں کےجھکڑوں  نے 90 افراد کی جان لے لی
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
انڈونیشیا"آتش فشاں پھوٹ پڑا،3 افراد ہلاک
ایئر ایشیا نے 150 عدد ایئربس جیٹ کی خرید کامعاہدہ کر لیا
"توانائی کا بحران"آسیان وزرائے خارجہ کا اجلاس
ایٹمی ہتھیار بنانے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا:شمالی کوریا
بھارت کے ریاستی انتخابات،بی جے پی کی کامیابی
چین میں آتشبازی کا سامان بنانے والے کارخانےمیں دھماکا، 21 افراد ہلاک