نیا شام
2 منٹ پڑھنے
شام: السویدہ میں جنگ بندی پر اتفاق قائم
مقامی میڈیا کے مطابق شام کے جنوبی صوبے سویدہ میں مسلح دُروُز اور بدو گروہوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد نئی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے
شام: السویدہ میں جنگ بندی پر اتفاق قائم
/ Reuters

مقامی میڈیا کے مطابق شام کے جنوبی صوبے سویدہ میں مسلح دُروُز اور بدو گروہوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد نئی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

شام کے روحانی پیشوا شیخ یوسف جابو نے  گزشتہ  روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام فریقوں نے سویدہ میں فوجی کارروائیوں کو مکمل طور پر معطل کر دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے سانا کے مطابق ،وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے معاہدے کے تحت شہر میں سیکیورٹی چیک پوائنٹس قائم کیے جائیں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ سویدہ کو شام کے ریاستی ڈھانچے میں مکمل طور پر ضم کر دیا جائے۔

یہ بیان شام کے دارالحکومت دمشق پر مہلک اسرائیلی فضائی حملوں کی ایک نئی لہر کے بعد سامنے آیا ہے۔

 واضح رہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دارالحکومت کے جنرل اسٹاف کمپلیکس اور صدارتی محل کو نشانہ بنایا جسے قصر الشعب کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ دمشق میں صدارتی محل کے قریب ایک " انتباہی  حملہ" کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دمشق  پر  اسرائیلی حملے اور علاقے سے دھواں اٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پہلی جنگ بندی کا اعلان منگل کے روز شام کے وزیر دفاع میجر جنرل مرہیف ابو قصرہ نے مقامی برادری  کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا۔

ابو قصرہ نے ایکس کے ذریعے ایک بیان میں کہا کہ میں شہر میں موجود  تمام فوجیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ  سویدہ کے قابل ذکر افراد اور رائے عامہ کے رہنماؤں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے بعد شہر میں مکمل جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

سویدہ میں مسلح دروز ملیشیا اور بدو گروہوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب فریقین نے ایک دوسرے کی گاڑیوں پر قبضہ کر لیا تھا ۔

شام کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تشدد میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے