ایشیا
2 منٹ پڑھنے
بنگلادیش "مکہ معاہدے" میں دلچسپی رکھتا ہے:ہمایوں کبیر
وزیر مملکت برائے خارجہ امور مقرر ہونے والے ہمایوں کبیر نے کہا کہ ہم نے مکہ دفاعی معاہدے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے  کیونکہ  بنگلہ دیش اب ایک تسلیم شدہ ملک ہے۔
بنگلادیش "مکہ معاہدے" میں دلچسپی رکھتا ہے:ہمایوں کبیر
بنگلہ دیش / Reuters

ایک اعلیٰ سطحی سفارت کار کے مطابق، بنگلہ دیش نے ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدےمیں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے وزیر مملکت برائے خارجہ امور مقرر ہونے والے ہمایوں کبیر نے کہا کہ ہم نے مکہ دفاعی معاہدے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے  کیونکہ  بنگلہ دیش اب ایک تسلیم شدہ ملک ہے۔

 مغربی ایشیا کے شراکت دار اور دنیا بھر کے مسلم ممالک اب بنگلہ دیشی قیادت، بالخصوص وزیر اعظم طارق رحمان کی قیادت کو کئی مقامات پر اپنے ساتھ رہنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

 ہمایوں کبیر، جو اس سے قبل رحمان کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں انہوں  نے مزید کہا کہ اگر مغربی ایشیا میں ایسا کوئی معاہدہ موجود ہے، اسلامی ممالک کے درمیان کوئی سیکیورٹی معاہدہ ہے تو وہاں جانا کوئی عجیب بات نہیں ہوگی۔

ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے 7 اگست کو مکہ میں منعقدہ ایک سہ فریقی سربراہی اجلاس میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کا مقصد اجتماعی سیکیورٹی کو مضبوط بنانا، دفاعی تعاون کو گہرا کرنا اور خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر الصفاء محل میں منعقدہ سربراہی اجلاس کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے دستخط کیے تھے۔

 

 

دریافت کیجیے
روس: اودیسا بندرگاہ میں فوجی کارگو بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے
نوبل امن ایوارڈ یافتہ ناوی پیلے نے اپنا ایوارڈ بین الاقوامی جرائم کا نشانہ بننے والوں کے نام کیا
ٹرمپ نوبل امن پرائز  کے انتخاب کو ٹرمپ نے "شرمناک" قرار دیا اور ناروے پر کڑی نکتہ چینی کی
پاناما میں عمارتوں اور سڑکوں کو تباہ کرنے والے زلزلے کے بعد 'عظیم آفت' کا اعلان کر دیا گیا
مسئلہ قبرص پر یورپی یونین مخلص نہیں ہے:شمالی ترک قبرص
کمشنر اقوام متحدہ کے روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں پر خدشات
امریکی فوج ملک میں مڈ ٹرم الیکشنز تک ایران کے خلاف حملوں کے آپشنز پر غور کر رہی ہے
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک، 100 سے زیادہ زخمی
چینی زبان بولنے والے ہیکر نے جنوبی کوریا کے بینکوں پر سائبر حملے کر دیئے
نیتن یاہو  نے حقائق میں ہیرا پھیری کی ہے
حماس: اسرائیل کے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
گوتیرس پاکستان میں،اعلی رہنماوں سے ملاقات
امریکی تجاویز پر غور کر رہے ہیں:ایران
امریکہ ایران پر حملوں کا منصوبہ بنا رہا ہے
بھارت: راہول گاندھی سمیت متعدد ارکان پارلیمان گرفتار