پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: وزیر اعظم شہباز شریف، سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے دورے پر
وزیر اعظم شہباز شریف، امریکہ۔ایران مذاکرات کے دوسرے دور سے قبل، سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا چار روزہ سفارتی دورہ کریں گے: وزارتِ خارجہ
پاکستان: وزیر اعظم شہباز شریف، سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے دورے پر
آرکائیو تصویر: ترکیہ میں شریف انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ / Reuters

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، امریکہ۔ایران مذاکرات کے دوسرے دور سے قبل، سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا چار روزہ سفارتی دورہ کریں گے۔

پاکستان وزارتِ خارجہ نے آج بروز بدھ جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "وزیراعظم محمد شہباز شریف 15 سے 18 اپریل   کی تاریخوں میں  سعودی عرب،  قطر اور جمہوریہ ترکیہ کے سرکاری دورے کریں گے"۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے دورے "دو طرفہ تعلقات کے تناظر" میں ہوں گے جبکہ ترکیہ میں وزیراعظم شہباز شریف 'انطالیہ ڈپلومیسی فورم' میں شرکت کریں گے اور صدر رجب طیب اردوعان سمیت دیگر رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

دوروں  میں  وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں  وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔

واشنگٹن اور تہران نےکئی دہائیوں کے بعد  گزشتہ ہفتے کے آخر میں اسلام آباد میں پہلے رُو بہ رُو  مذاکرات کئے ہیں۔ یہ ملاقات امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے سے شروع ہونے والی چھ ہفتوں سے زیادہ طویل جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں کا حصّہ ہے۔

ایران کے جوابی حملوں نے سعودی عرب اور قطر سمیت خلیج میں امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں  خطے سے توانائی کی برآمدات میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی تھی۔

اگرچہ 'اسلام آباد مذاکرات' کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے تھے تاہم امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا  ہےکہ مذاکرات اسی ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔

امریکہ کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی کے احکامات کے باوجود فریقین کے درمیان نازک جنگ بندی اگلے ہفتے تک برقرار رہے گی۔

پاکستان وزارتِ خزانہ نے بدھ کے روز جاری کردہ اعلان میں دورہ سعودی عرب کے بارے میں کہا ہے کہ  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ ریاض، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ اس  امداد کا اعلان  پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو اربوں ڈالر قرضہ واپس کرنے کے اعلان سے چند دن بعد کیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب میں موجود 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی مدت میں بھی غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی جائے گی۔

دریافت کیجیے
پاکستان: جنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ
خود کش حملے میں 9 پاکستانی سیکیورٹی اہلکار جان بحق اور 35 زخمی ہو گئے
دہشتگردی میں افغانستان ملوث ہے: پاکستان
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
مذاکرات کا اگلا دور جلد ممکن ہو سکتا ہے :پاکستان
پاک-ایران وزرائے خارجہ کا رابطہ،مذاکراتی بحالی پر غور
پاک فوج  نے شمال مغربی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
امریکی نائب صدر جے ونس امریکہ-ایران مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گئے
اسرائیل انسانیت کے لیے ایک "کینسر ہے": خواجہ آصف
پاکستان: ہم، لبنان میں اسرائیلی 'جارحیت' کی سخت مذّمت کرتے ہیں
مشرق وسطی امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار " کلیدی سطح" تک پہنچ گیا ہے
پاکستان و افغانستان میں  شدید بارشیں،144 افراد ہلاک
پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں 54 فیصد اضافے  نے عوام کو سخت دھچکہ پہنچایا ہے
پاکستان۔افغانستان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے
پاکستانی فوج کا آپریشن ، 13 دہشت گرد ہلاک
پاکستان ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے ساتھ مشرق وسطی جنگ پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا
پاک-افغان جنگ بندی میں ترکیہ کا کردار قابل تعریف ہے:شریف
مرکزِ بحالی پر پاک فوج کے مبینہ حملے میں 400 افراد ہلاک ہونے کا دعوی
افغانستان کے ساتھ سرحدی تنازعات میں اضافے کے وقت پاکستان کا قندھار پر حملہ