مقامی حکام نے بتایا کہ جنوبی فرانس کے خطے 'وار' میں، جو بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ہے، منگل کو شروع ہونے والی اور تیزی سے پھیلنے والی جنگل کی آگ نے 2,500 ہیکٹر سے زائد رقبے کو خاکستر کر دیا ہے جس کی وجہ سے 400 افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
وار فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کمانڈر ولیم ووگل نے آر ایم سی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں، تقریباً 1,100 فائر فائٹرز نے رات بھر شعلوں پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کی ہے۔"
ووگل نے بتایا کہ آج صبح تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا تھاتاہم شدید درجہ حرارت کے باوجود آج ہواؤں کا رخ پہلے سے بہتر رہنے کی امید ہے۔
وار علاقے کے حکام کے مطابق آج 2,300 گھر بجلی سے محروم رہے ہءیں
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی بحران نے شدید گرمی کی لہروں، خشک سالی اور جنگلاتی آگ کی شدت کو بڑھا دیا ہے اور ساتھ ہی یہ اچانک اور تباہ کن طوفانوں کے لیے بھی سازگار ماحول پیدا کر رہا ہے۔













