دنیا
4 منٹ پڑھنے
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
آج متوقع اجلاس میں یونان کے ساتھ مفاہمت طے کی جائے گے اور روس کے خلاف پابندیوں کے21 ویں پیکج کی منظوری دی جائے گی
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
یورپی کمیشن نے روسی تیل کی قیمت کی حد چھ ماہ کے لیے منجمد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ [فائل فوٹو]

یورپی یونین کے سفیر بدھ کے روز متوقع اجلاس میں یونان کے ساتھ مفاہمت طے کریں گے اور  روس کے خلاف پابندیوں کے21 ویں  پیکج کی منظوری دیں گے۔

نئے پیکج کا بنیادی ہدف، ایک حساس مرحلے پر ماسکو کے مالیاتی نظام کو مزید محدود کر کے، روس کے بینکاری شعبے پر دباؤ میں اضافہ کرنا ہے ۔

تاہم، روس سے مائع قدرتی گیس (LNG) کی سپلائی پر مجوزہ پابندیوں میں نرمی کے مطالبے کی وجہ سے  یونان اس پیکج کی منظوری میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔

ایتھنز انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے جاری کردہ بیان میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ روسی ایل این جی کی رسد  پر ممکنہ پابندی سے صرف اتنا ہو گا کہ منڈی  میں یورپی  حصہ یورپ سے باہر منتقل ہوگا لیکن روس کی آمدنی پر اس کا کوئی نمایاں اثر نہیں پڑے گا۔

واضح رہےکہ یونان کو یورپ کے  ایل این جی  بحری ترسیل کے شعبے میں نمایاں  حاکمیت حاصل ہے  اس کے ساتھ ساتھ یہ ملک عالمی سطح پر  بھی جاپان، چین اور امریکہ کے ساتھ مقابلہ کرنے والے بڑےکرداروں میں شمار ہوتا ہے۔

یورپی یونین کے سفارت کاروں کو امید تھی کہ یوکرین کی امداد اور روس کے خلاف پابندیوں میں بار بار رکاوٹ ڈالنے والے ہنگری کے وزیرِ اعظم وکٹر اوربان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد آئندہ کے پابندی پیکجوں کی منظوری کا عمل زیادہ آسان ہو جائے گا۔

لیکن ایسے میں کہ جب  یورپی کمیشن روس کے ساتھ تجارت میں موجود خامیوں کو ختم کرنے اور روس کی اہم توانائی آمدنی پر مزید دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہےخود  یورپی یونین اتحاد میں نئی دراڑیں بھی نمایاں ہو رہی ہیں۔

بینکاری اور کرپٹو سے متعلق اقدامات

روس کے بڑے بینکوں کو 2022 میں مغربی پابندیوں کے تحت عالمی مالیاتی پیغام رسانی کے نظام SWIFT سے خارج کر دیا گیا تھا۔

اس کے باوجود روسی کمپنیاں چھوٹے یا علاقائی بینکوں اور کرپٹو کرنسی نیٹ ورکوں کے ذریعے اپنی تجارتی و مالی سرگرمیاں جاری رکھنے میں کامیاب رہیں۔

نئے پابندی پیکج میں،94 مالیاتی اداروں سمیت، تقریباً 215 افراد اور اداروں کو شامل کیا گیا ہے ۔

تازہ پابندیوں میں تقریباً 90 بینک بھی شامل  ہیں جس کے بعد پابندیوں کی زد میں آنے والے روسی بینکوں کی مجموعی تعداد 100 سے بڑھ جائے گی۔ یہ تعداد  روس کے بین الاقوامی روابط  والے 213 بینکوں میں سے نصف سے زیادہ کا احاطہ کرے گی۔

ایک یورپی ملک کی انٹیلی جنس سروس کی تیار کردہ اور  رائٹرز  کے جائزے سے شائع ہونے والی  رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ جون کے دوران روس کو ایک "شدید" بینکاری بحران کا سامنا ہو سکتا ہے اور بینکوں کو نشانہ بنانے والی نئی پابندیاں ملکی معیشت کو شدید جھٹکے لگا سکتی ہیں۔

تاہم روسی حکام ممکنہ مالیاتی بحران سے متعلق ان تنبیہات  کو خاطر میں نہیں لائے۔

یورپی یونین کے سفارتی ذرائع کے مطابق، ان اقدامات کا مقصد تیسرے ممالک کو ان روسی بینکوں کے ساتھ ، جن کے یورپی یونین کے ساتھ روابط اب نہایت محدود یا تقریباً ختم ہو چکے ہیں، کاروبار کرنے سے روکنا ہے۔

اس کے علاوہ یورپی کمیشن نے تجویز دی ہے کہ روسی تیل پر عائد 'قیمت کی حد' کو آئندہ چھ ماہ تک موجودہ سطح یعنی 44.10 امریکی ڈالر فی بیرل پر برقرار رکھا جائے۔

گزشتہ سال اس قیمت کی حد کے نظام کو عالمی تیل کی قیمتوں کے مطابق ازسرِ نو ترتیب دے کر 60 ڈالر فی بیرل سے کم کر دیا گیا تھا۔

یورپی یونین کے سفیروں نے گزشتہ ہفتے وسیع تر سمجھوتہ طے پا نے کی امید کے ساتھ  قیمت کی اس حد کو 23 جولائی تک عارضی طور پر منجمد رکھنے پر اتفاق کیا تھا ۔

منصوبہ بند جائزے کے تحت ایران میں جاری جنگ کے اثرات کے باعث قیمت کی حد میں متوقع اضافے سے ماسکو کو تیل کی فروخت سے نمایاں طور پر زیادہ آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے