ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
ہماری شراکت داری سرحدوں سے کہیں آگے تک ہے: اردوعان
ہماری شراکت داری نقشوں کی کھینچی ہوئی سرحدوں سے کہیں آگے ہے: صدر رجب طیب اردوعان
ہماری شراکت داری سرحدوں سے کہیں آگے تک ہے: اردوعان
صدر رجب طیب ایردوان

ترک ریاستوں کی تنظیم کے لئے جاری کردہ پیغام میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے کہا ہے کہ " ہماری شراکت داری نقشوں کی کھینچی ہوئی سرحدوں سے کہیں آگے ہے"۔

صدر اردوعان نے  حزب اقتدار 'جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی' کے ترک ریاستوں کے درمیان تعلقات کے شعبے کے زیرِ انتظام اور کوجایلی میٹروپولیٹن بلدیہ کی  زیرِمیزبانی  منعقدہ ’’ترک دنیا کے نوجوانوں کا اجتماع‘‘  نامی تقریب میں بذریعہ خصوصی پیغام شرکت کی۔

پیغام میں انہوں نے  کہا: ہے کہ’’ہماری شراکت داری نقشوں کی کھینچی ہوئی سرحدوں سے کہیں آگے ہے۔ ہماری رفاقت ایک گہری تاریخ، دیرینہ ثقافت اور مضبوط قلبی رشتوں کی بنیاد پر قائم ہے۔ ہم آپ جیسے، اپنی توانائیوں کو ایک مشترکہ نصب العین کے گرد مجتمع کر کے خوشحال مستقبل کی جانب بڑھتے، نوجوانوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے ۔

بحیثیت ترکیہ، ہمارا مقصد اس ماہ کے اختتام پر انقرہ میں متوقع ترک ریاستوں کی تنظیم (OTS) کی 13ویں سربراہی کانفرنس کے ذریعے اپنے نصب العین یعنی  ’’زبان میں، فکر میں اور عمل میں اتحاد‘‘ کو مزید آگے بڑھانا ہے۔