غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی کاشتکاروں کی فصل چوری کر لی۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا (WAFA) کے مطابق، فلسطینی زمینوں پر قابض اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے اسرائیلی فوج کی حفاظت میں مغیّر گاؤں کے مشرق میں واقع میدانی علاقے میں فلسطینیوں کی اراضی میں داخل ہو کر زیتون کی کٹائی کے بعد جمع کی گئی فصل چوری کر لی۔
اکتوبر کے آغاز میں زیتون کی فصل کی کٹائی شروع ہونے کے بعد سے فلسطینی کسانوں کے خلاف اسرائیلی فوج اور فلسطینی زمینوں پر قابض اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ان حملوں کے دوران فلسطینی کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، انہیں ان کے زیتون کے باغات میں داخل ہونے سے روکا جاتا ہے، ان کی فصل چوری کی جاتی ہے اور زیتون کے درختوں کو اکھاڑ دیا جاتا یا آگ لگا دی جاتی ہے۔

















