دنیا
2 منٹ پڑھنے
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
جرمنی کے، روسی ہاؤس اور روسی قونصل خانے کو بند کرنے کے، فیصلے کا " مناسب جواب" دیا جائے گا: ماریہ زاخارووا
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
برلن، جرمنی میں روسی سفارت خانے پر قومی پرچم لہرا رہا ہے، یکم ستمبر 2026ء۔ / Reuters

جرمنی میں روسی سفارتخانے نے برلن کے لیپزگ ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کی کوشش سے متعلقہ الزامات کو مسترد کیا اور انہیں "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" قرار دیا ہے۔

سفارتخانے نے منگل کے روز ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں برلن کو روس۔جرمنی تعاون کے فریم ورک کی منظم خلاف ورزی کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمنی میں روسی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں 5 اگست کے دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون کے واقعے میں روس کے ملوث ہونے کے دعوے سے متعلق احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔

 سفارتخانے کے مطابق جرمن حکام نے بغیر کسی ثبوت کے  روس پر الزام عائد کیا اور برلن نے اس واقعے کو ماسکو کی جانب سے "بڑھتے ہوئے ہائبرڈ حملوں" کا حصہ قرار دے کر  پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

ان پابندیوں  میں جرمنی کے شہر بون میں روسی قونصل خانے کو 18 ستمبر تک بند کرنا اور 2011 میں طے پانے والے اور  برلن میں واقع روسی ہاوس سمیت ثقافتی و اطلاعاتی مراکز سے متعلقہ روس۔جرمنی معاہدے کو ختم کرنا شامل ہے ۔

روسی سفیر نے ان الزامات کو مسترد کیا، پابندیوں کو دونوں ممالک کے تعلقات میں "بے مثال کشیدگی" قرار دیا اور خبردار کیا ہے کہ ان اقدامات سے برآمد ہونے والے  نتائج کی ذمہ داری مکمل طور پرجرمنی کو اٹھانا پڑے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "سفیر نے زور دیا ہے کہ لیپزگ ہوائی اڈے پر عجلت میں تیار کیا گیا یہ اشتعال انگیز واقعہ صرف کییف حکومت، یورپی سیاسی طبقے کے عسکریت پسند دھڑے اور یوکرین جنگ کو ہوا دینے میں دلچسپی رکھنے والے  فوجی و صنعتی کمپلیکسوں کے سربراہان کے مفادات پورے کر رہا ہے "۔

دوسری جانب روس وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا  ہےکہ جرمنی کے، روسی ہاؤس اور روسی قونصل خانے کو بند کرنے کے، فیصلے کا " مناسب جواب" دیا جائے گا۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس (TASS) سے گفتگو کرتے ہوئے زاخارووا نے برلن کو، دوطرفہ تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کے لیے،"من گھڑت جواز" استعمال کرنے کا  قصوروار ٹھہرایا اور کہا ہے کہ جرمنی نے روس پر عائد کردہ  الزامات کی حمایت میں کوئی قابلِ اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا۔

دریافت کیجیے
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
نیپال اور چین میں ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی
روس کے کیف اور آس پاس کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے میں چار افراد ہلاک
ابوظہبی حکومت:ایران باز رہے ،جواب سخت ہوگا
ترکیہ: صدارتی سرپرستی میں منعقدہ 7 ویں بین الاقوامی یاٹ ریس اختتام پذیر ہو گئی
استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کمیٹی کا پہلا اجلاس
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی
اسرائیلی ربی کا مطالبہ: فلسطینی مغربی کنارے سے نکل جائیں