دنیا
1 منٹ پڑھنے
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
داعش دہشت گرد تنظیم کے سرغناوں میں سے ابو حذیفہ الانصاری کو سعودی زیرِ قیادت اتحاد کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے: یمن حکومت
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
[فائل] یمن کے صوبہ الحدیدہ میں قانونی حکومت سے وابستہ افواج 5 مئی 2026 کو ایک فوجی مشق میں حصہ لے رہی ہیں۔ / اے ایف پی

یمن نے دہشت گرد تنظیم 'داعش' کے سرغنہ 'ابو حذیفہ الانصاری' کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

یمن حکومت کے زیرِ کنٹرول صبا ٹیلی ویژن کے مطابق یمنی حکام نے منگل کے روز جاری کردہ بیان مین کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کے سرغناوں میں سے  ابو حذیفہ الانصاری کو سعودی زیرِ قیادت اتحاد کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

یمن کی مرکزی ریاستی سکیورٹی سروس کے جاری کردہ بیان میں الانصاری کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی لیکن آپریشن کے مقام یا دیگر تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

بیان کے مطابق سعودی زیرِ قیادت اتحاد کی خصوصی فورسز نے یمن کی انسدادِ دہشت گردی فورسز کی 22ویں بریگیڈ کی معاونت سے یہ کارروائی انجام دی۔ آپریشن میں کسی شہری کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا  ہےکہ الانصاری کا تنظیم میں عہدہ یا قائدانہ کردار کیا تھا تاہم  2023 سے اُسے داعش کے ترجمان کے طور پر جانا جاتا تھا۔

دریافت کیجیے
اسرائیلی وزیر بن گویر نے فلسطینی خواتین قیدیوں کی تذلیل کی
فوجی تنصیب کو وسعت دینے کی خاطر فلسطینی زمین غصب کر لی
گرینڈ کینن میں اچانک شدت کے سیلاب کے بعد کم از کم 20 افراد لاپتہ
الجزائر: جنگلات کو قصداً جلانے والوں کو سزائے موت دی جائے
ترکیہ: اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی ہرزہ سرائی اسرائیلی حکومت کی فرسودہ ذہنیت کی عکاس ہے
شام کے جنوبی علاقوں پر اسرائیلی حملے
کینیڈا: اونٹاریو جھیل، آج اور ہمیشہ کے لیے اونٹاریو جھیل
ونیزویلا: امریکہ کے ساتھ توانائی کا معاہدہ 25 سال تک برقرار رہے گا
سوٹزرلینڈ: محفلِ موسیقی میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی
ترکیہ نے یوکرین کے سفیر کو طلب کر لیا
سوڈانی فوج نے بلو نائل کے محاذ پر اپنی ایک خاص بریگیڈ تعینات کردی
وزارت خارجہ کے ترجمان کیچیلی کا یونان کے حوالے سے بیان
ایران جنگ امریکی عسکری ذخائر کو ختم کر رہی ہے،  اس کی عالمی مزاحمت کو کمزور کر رہی ہے: رپورٹ
پیزشکیان: اگر امریکہ اسلام آباد معاہدے پر عمل کرتا ہے تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے
یوکرین بڑے پیمانے کے ڈراون حملوں کے ساتھ روس کے روستوف علاقے کو نشانہ بنا رہا ہے