ایشیا
3 منٹ پڑھنے
جنوبی فلپائن میں شدید زلزلہ ہلاکتوں کی اطلاع
جنوبی فلپائن میں 7.8 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک، عمارتیں تباہ اور پورے خطے میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے
جنوبی فلپائن میں شدید زلزلہ  ہلاکتوں کی اطلاع
فلپائن / Reuters

مقامی میڈیا نے یو ایس جیولوجیکل سروے (USGS) کے حوالے سے بتایا ہے کہ  آج  جنوبی فلپائن میں 7.8 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک، عمارتیں تباہ اور پورے خطے میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

امریکی پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق، مینداناؤ جزیرے کے صوبے سارنگانی کے ساحل کے قریب آنے والے اس بڑے زلزلے کے بعد، فلپائن کے کچھ ساحلوں پر سمندری لہروں کی سطح سے 3 میٹر اونچی سونامی کی لہریں اٹھنے کا خطرہ ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (GFZ) نے رپورٹ کیا کہ زلزلہ مینداناؤ میں 10 کلومیٹر کی گہرائی پر آیا اور اس کی شدت 8.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز فلپائن کے علاقے بوریاس سے 24.7 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔ یہ زلزلہ صبح 7:37 بجے آیا۔

حکام جنوبی شہر جنرل سانتوس میں کم از کم پانچ ہلاکتوں کی رپورٹوں کی تصدیق کر رہے ہیں۔

پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے ایک   بیان میں کہا کہ اگلے تین گھنٹوں کے اندر" فلپائن، انڈونیشیا، پلاکاؤ، تائیوان اور پاپوا نیو گنی کے ساحلوں پر سونامی کی لہریں آ سکتی ہیں۔

فلپائن کی شہری ہوا بازی انتظامیہ  نے زلزلے اور سونامی کی وارننگ کے بعد جنرل سانتوس ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و رفت کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

فلپائن اور انڈونیشیا کے حکام نے متاثرہ ساحلی علاقوں کے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اونچی جگہوں پر منتقل ہو جائیں۔

جنرل سانتوس سٹی پولیس کے ماسٹر سارجنٹ رابرٹ ڈاگون نے اے ایف پی کو بتایا کہ ابھی تک ایک ہلاکت اور چار زخمیوں کی اطلاع ہے۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی عمارتیں گر گئی ہیں بہت سی عمارتیں متاثر ہوئی ہیں، لیکن میں ابھی ان کی پوری فہرست نہیں بتا سکتا کیونکہ ہم بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس نے مینداناؤ کے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی کلاسیں معطل کر دی ہیں اور ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ابھی اونچی جگہوں پر چلے جائیں۔ انتظار نہ کریں۔

دوسری طرف، انڈونیشیا کی قومی ڈیزاسٹر ایجنسی نے شمالی سولاویسی کے دارالحکومت مناڈو، شمالی گورونٹالو صوبے اور سانگیہے جزائر کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ "اپنے رہائشیوں کو فوری طور پر پرامن طریقے سے اونچی جگہوں پر منتقل ہونے کی ہدایت کریں۔"

فلپائن دنیا کے سب سے زیادہ قدرتی آفتوں کے شکار ممالک میں سے ایک ہے۔ یہ بحر الکاہل کے "رنگ آف فائر" (آتشیں دائرے) پر واقع ہونے کی وجہ سے اکثر زلزلوں اور آتش فشاں پھٹنے کے واقعات کا سامنا کرتا ہے۔

جاپانی حکام نے الگ سے اپنے بحر الکاہل کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے سے مختلف علاقوں میں ایک میٹر (3.28 فٹ) تک اونچی لہریں اٹھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کیوڈو نیوز ایجنسی نے جاپان کی محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ ایک میٹر اونچی سونامی کی لہریں میاکو جزیرے اور اوکیناوا کے یایاما جزائر تک پہنچ سکتی ہیں۔

 

 

دریافت کیجیے
بھارت میں تیز ہواؤں کےجھکڑوں  نے 90 افراد کی جان لے لی
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
انڈونیشیا"آتش فشاں پھوٹ پڑا،3 افراد ہلاک
ایئر ایشیا نے 150 عدد ایئربس جیٹ کی خرید کامعاہدہ کر لیا
"توانائی کا بحران"آسیان وزرائے خارجہ کا اجلاس
ایٹمی ہتھیار بنانے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا:شمالی کوریا
بھارت کے ریاستی انتخابات،بی جے پی کی کامیابی
چین میں آتشبازی کا سامان بنانے والے کارخانےمیں دھماکا، 21 افراد ہلاک
انڈونیشیا میں ٹرین حادثہ،14 افراد ہلاک درجنوں زخمی
امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ سیٹلائٹ اینٹیلجنس معلومات کا تبادلہ محدود کر دیا
شمالی کوریا نے کلسٹر بم اور بیلسٹک میزائلوں کا آزمائشی تجربہ کر ڈالا
شمالی کوریا نے اس ماہ چوتھی بار بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر ڈالا
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
شمالی کوریا نے کلسٹر مونیشن وارہیڈ بیلسٹک میزائل کاتجربہ کر ڈالا
بنگلہ دیش: کارخانے میں آگ لگ گئی،5 افراد جل کر ہلاک
بحیرہ ملوکا میں 7٫8 شدت کا زلزلہ،ہمسایہ ممالک میں سونامی انتباہ
انڈونیشیا:اسرائیل کی باتوں پر بھروسہ نہیں،بم دھماکے کی تفتیش کروائی جائے
بھارت میں مردم شماری کا آغاز،کیا اس کی سیاسی نمائندگی بدل جائے گی؟
لاریجانی اور سلیمانی کو ختم کر دیا گیا ہے:اسرائیلی وزیر