دنیا
2 منٹ پڑھنے
ملائیشیا نے 16 سال سے کم عمر شہریوں کے لئے سوشل میڈیا اکاونٹ ممنوع کر دیا
ان قواعد و ضوابط کا اطلاق کر کے ملائیشیا ، ترکیہ، آسٹریلیا، برازیل اور انڈونیشیا جیسے ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے
ملائیشیا نے 16 سال سے کم عمر شہریوں کے لئے سوشل میڈیا اکاونٹ ممنوع کر دیا
ملائیشیا نے عمر کی تصدیق لازمی قرار دیتے ہوئے 16 سال سے کم عمر افراد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے سے روک دیا۔ / Reuters

ملائیشیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کی ممانعت  پر  مبنی نئے قواعد و ضوابط نافذ کر دیئے ہیں۔ اس قانونی کاروائی کے بعد ملائیشیا، نوجوان صارفین کی آن لائن حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے جاری، عالمی کوششوں میں شامل ہو گیا ہے۔

اس ضابطے کے تحت کم از کم آٹھ ملین صارفین  والے فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت  تمام پلیٹ فارم عمر کی تصدیق کا مؤثر نظام قائم کرنے اور کم عمر افراد کے اکاؤنٹوں کو روکنے کے پابند ہوں گے۔

ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں پر 10 ملین رنگٹ (تقریباً 25 لاکھ امریکی ڈالر) تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ تاہم، اگر بچے ان پابندیوں کو نظرانداز کر کے اکاؤنٹ بنا لیتے ہیں تو والدین پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

ملائیشیا کمیشن برائے مواصلات و ملٹی میڈیا نے وضاحت کی ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بچوں کی ڈیجیٹل رسائی کو مکمل طور پر محدود کرنا نہیں  انہیں سائبر دھونس، نقصان دہ مواد اور ایسی پلیٹ فارم ڈیزائن حکمتِ عملیوں سے محفوظ رکھنا ہے جو بچوں میں  ان کی لت پیدا کر سکتی ہیں۔

ان قواعد و ضوابط کا اطلاق کر کے ملائیشیا ، ترکیہ، آسٹریلیا، برازیل اور انڈونیشیا جیسے  اُن ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو عمر کی بنیاد پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندیاں یا ضوابط نافذ کر رہے ہیں ۔

ترکیہ نے بھی رواں سال کے آغاز میں ایسے ضوابط متعارف کرائے ہیں جن کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر رجسٹریشن ممنوع قرار دے دی گئی اور سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو عمر کی تصدیق کے نظام اور بچوں کی عمر کے مطابق حفاظتی خصوصیات نافذ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

دریافت کیجیے
اسرائیل نے لبنان سے انخلاء کے مطالبے کو پینٹاگون میں مسترد کر دیا
ترک صدر نے فتح استنبول کی 573 ویں سالگرہ مناتے ہوئے سلطان محمد دوئم کو یاد کیا
فتح استنبول:تاریخ کی سمت بدلنے والی فتح
غزّہ پر اسرائیلی حملے: متعدد فلسطینی زخمی
لبنان: اسرائیل، یونسیکو کے زیرِ تحفظ، تاریخی مقمات پر حملے کر رہا ہے
معاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
ہمیں، لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کی ریکارڈ تعداد پر گہری تشویش ہے: اقوام متحدہ
امریکی فوج کا مشرقی پیسیفک میں ایک جہاز پر حملہ، 2 افراد ہلاک
ایران: ہم  نے کویت میں امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے
امریکہ: ایران کا خلیج بصرہ محکمہ باسفورس بھتہ خوری کر رہا ہے
اسرائیل نے جنوبی لبنان کو 'علاقہ جنگ' قرار دے دیا
تائیوان کے معاملے پر امریکہ۔چین تصادم جوہری سطح تک پہنچ سکتا ہے : آئی آئی ایس ایس
کینیا: لڑکیوں کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 15 طالبات ہلاک
امریکہ: عمان سُدھر جائے ورنہ ہمیں سُدھارنا پڑے گا
امریکی فوج کا مشرقی پیسیفک میں ایک جہاز پر حملہ