دنیا
2 منٹ پڑھنے
تائیوان، 20 سال تک ہم سے گیس خریدے گا: ٹرمپ
تائیوان نے آئندہ 20 برس تک الاسکا پائپ لائن کے ذریعے فراہم کی جانے والی گیس کا 30 فیصد خریدنے پر اتفاق کر لیا ہے: ٹرمپ
تائیوان، 20 سال تک ہم سے گیس خریدے گا: ٹرمپ
(فائل) ”تائیوان نے اگلے 20 سال کے لیے پائپ لائن سے آنے والی 30 فیصد گیس خریدنے پر ابھی رضامندی ظاہر کی ہے،“ ٹرمپ نے کہا۔ / AA

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ تائیوان نے آئندہ 20 برسوں تک، الاسکا میں مجوزہ پائپ لائن منصوبے سے حاصل ہونے والی، مائع قدرتی گیس 'ایل این جی'کا 30 فیصد خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔

ٹرمپ نے الاسکا کے شہر واسیلا میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ "تائیوان نے آئندہ 20 برس تک پائپ لائن کے ذریعے فراہم کی جانے والی گیس کا 30 فیصد خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کامیابی یقینی ہے"۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ "یہ تاریخ میں کسی بھی شعبے میں کئے گئے  بڑے ترین معاہدوں میں سے ایک ہے"۔

جلسے میں موجود امریکی وزیر تجارت 'ہاورڈ لٹنک' نے بھی کہا ہے کہ تائیوان نے پائپ لائن منصوبے کی ترقی کے لیے 4.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا عہد کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے مذکورہ بیان ذرائع ابلاغ کی  موضوع سے متعلقہ خبروں کے بعد جاری کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ میں نکلنے والے خبروں میں کہا گیا تھا کہ تائیوان کی سرکاری توانائی کمپنی 'سی پی سی کارپوریشن' نے گزشتہ سال الاسکا گیس لائن ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ مذکورہ منصوبے سے مائع قدرتی گیس خریدنے اور اس میں سرمایہ کاری کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

اس منصوبے کے تحت گیس کو بذریعہ پائپ لائن الاسکا کے دور دراز شمالی علاقے سے ریاست کے جنوبی حصے تک پہنچایا جائے گا، جہاں اسے مائع قدرتی گیس میں تبدیل کرکے خریداروں کو بھیجا جائے گا۔

دریافت کیجیے
امریکی شہری  مملکت میں سفر کرتے وقت محتاط رہیں:سفارت خانہ امریکہ
نیپال میں شدید بارشیں، 100 سے زیادہ غیر ملکی سیاح پھنس گئے
روس نے ہمارے پاور پلانٹ پر حملہ کیا ہے:یوکرین
غزّہ میں زیتون کی خطرناک حد تک کم ہوتی پیداوار تصاویر کے آئینے میں
روس پر 1,600 نئی پابندیوں کی منظوری دے دی گئی ہے: یورپی یونین
عراقی لڑاکا طیاروں نے مشرقی صوبے میں داعش کے ایک ٹھکانے کو تباہ کردیا، رپورٹ
جنوبی کوریا:شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان میں پراجیکٹائل فائر کیا ہے
اقوام متحدہ: "جبوتی کے ساحل پر فیری بوٹ حادثے میں 139 افراد جاں بحق، 84 لاپتہ
سعودی عرب کی ریاض میں وزارتی فورم میں بلا رکاوٹ توانائی کی فراہمی کی ضمانت
سعودی عرب: شاہ خالد ہوائی اڈے پر ایک اور مہلک حملہ، ایک شخص ہلاک 11 زخمی
ہماری شراکت داری سرحدوں سے کہیں آگے تک ہے: اردوعان
غاصب اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کی زیتون کی فصل چرا لی
اسرائیل نے ڈرون حملے کر کے پانچ فلسطینیوں کو قتل کر دیا
ٹرمپ: کنگ خالد ہوائی اڈے پر حملہ ایک ’’خوفناک واقعہ‘‘ ہے۔
سعودی عرب: کنگ خالد ہوائی اڈے پر حوثی حملے میں 12 افراد ہلاک