ثقافت
2 منٹ پڑھنے
2025 کے آخر تک ترکیہ کی آبادی 86 ملین سے تجاوز کر گئی
2025 کے آخر تک ترکیہ کی آبادی 86 ملین سے تجاوز کر گئی
صوبائی اور ضلعی مراکز میں مقیم آبادی کا تناسب، جو 2024 میں 93.4 فیصد تھا، 2025 میں بڑھ کر 93.6 فیصد ہو گیا، ترک سٹیٹ نے بتایا۔ / AA

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں ترکیہ کی آبادی ایک سال قبل کے مقابلے میں 427,224 افراد بڑھ کر 86.09 ملین ہو گئی۔

ترک اسٹیٹ کی  طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کہ مردوں کی آبادی 43.06 ملین تھی جو کل کا 50.02 فیصد ہے، جبکہ خواتین 49.98 فیصدیعنی  43.03 ملین  ہیں۔

سالانہ آبادی  میں اضافے  کی شرح 2025 میں 0٫5 فیصد تک رہی ، جو 2024 میں 0٫34  فیصد تھی۔

TurkStat  کا کہنا ہے  کہ 'صوبائی اور ضلعی مراکز میں رہنے والی آبادی کا تناسب، جو 2024 میں 93.4 فیصد تھا، 2025 میں 93.6 فیصد ہو گیا۔ علاوہ ازیں، قصبوں اور دیہات میں رہنے والی آبادی کا تناسب 6.6 فیصد سے کم ہو کر 6.4 فیصد رہ گیا ہے۔'

تجارتی دارالحکومت استنبول آبادی کے لحاظ سے ترکیہ کا  سب سے بڑا شہر رہا جس کی آبادی 15.75 ملین ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 52,451 افراد زیادہ ہے۔

اس کے بعد دارالحکومت انقرہ 5.9 ملین، ایجیئن شہر ازمیر 4.5 ملین، صنعتی مرکز بُرصا 3.26 ملین اور بحیرہ روم کا  مرکزِسیاحت انطالیہ  2.77 ملین  کے ساتھ نمایاں ہیں۔

ترکیہ میں آبادی کی اوسط عمر 2025 میں 34.9 برس  رہی، جب کہ 2024 میں یہ 34.4 برس تھی۔

 

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی