شام صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شام کے صدر احمد الشرع نے ایک ٹیلی فونک ملاقات میں شام کی بحالی، تعمیرِ نو اور علاقائی استحکام کی حمایت کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
بیان کے مطابق الشرع نے ٹرمپ سے کہا ہے کہ شام پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ملک کی معاشی بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے ایک بنیادی قدم ہوگا۔ ٹرمپ نےبھی استحکام کے تحفظ اور شام کی بحالی و تعمیرِ نو کی کوششوں کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے علاقائی سلامتی، امن کے استحکام اور خطے میں مزید کشیدگی کے سدّباب کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کو ترجیح دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے شام کی بحالی کی حمایت کے لئے جاری اقدامات اور علاقائی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا ہے۔










