دنیا
4 منٹ پڑھنے
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ہم، ڈیٹا سینٹروں کی بجلی اور پانی کے استعمال کو منظم کرنے کے لیے نئے مصنوعی ذہانت قوانین متعارف کروائیں گے: البانیز
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز 15 جولائی کو سڈنی کی سڈنی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے / Reuters

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ہم، ڈیٹا سینٹروں کی بجلی اور پانی کے استعمال کو منظم کرنے کے لیے نئے مصنوعی ذہانت قوانین متعارف کروائیں گے۔ علاوہ ازیں تخلیقی فن پاروں کے لیے کاپی رائٹ کے تحفظ کو بھی مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

مصنوعی ذہانت سے متعلق اپنی حکومتی حکمتِ عملی پر ایک اہم خطاب میں وزیر اعظم انتھونی  البانیز نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے عوامی  خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی  اورکہا  ہے کہ اے آئی  ٹیکنالوجی کو اس انداز میں فروغ دیا جا سکتا ہے جو آسٹریلیا کے قومی مفادات کی خدمت کرے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ ،اگلے سال نافذ کئے جا سکنے  والے اے آئی  قانون پر مشاورت کی خاطر آئندہ ماہ ریاستی و علاقائی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ان کے مطابق اس قانون کا مقصد مصنوعی ذہانت پرعوامی  اعتمادمیں اضافہ کرنا اور قومی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔

البانیز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے دنیا کی قیادت کر رہا ہے لیکن مصنوعی ذہانت کی ترقی کی سمت کا تعین کرنا اس سے کہیں بڑا چیلنج ہے جس کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

سڈنی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ"اگر ہم پیچھے ہٹ گئے اور اپنی جگہ پر جمے رہے تو یہ تبدیلی ہمیں مکمل طور پر پیچھے چھوڑ دے گی۔ ہمارا عظیم ملک صرف بیرونِ ملک تیار کی جانے والی مصنوعی ذہانت کی مصنوعات کے لیے ڈیٹا کا ذخیرہ بننے سے کہیں بڑھ کر کردار ادا کر سکتا ہے۔"

حکومت کی توجہ ڈیٹا سینٹروں پر

مجوزہ قوانین کے تحت بڑے ڈیٹا سینٹروں پر واضح قانونی ذمہ داریاں عائد کی جائیں گی۔ ان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اپنے استعمال سے زیادہ بجلی قومی گرڈ کو واپس  کریں، پانی کے استعمال کو کم سے کم رکھیں اور زمین کے استعمال میں رہائشی منصوبوں کے ساتھ غیر ضروری مقابلے سے گریز کریں۔

حکومت قومی پالیسی کی نگرانی کے لیے وزیرِ اعظم کے دفتر کے تحت ایک خصوصی مصنوعی ذہانت دفتر (AI Office) قائم کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

البانیز نے کہا ہے کہ"اس عمل کو درست انداز میں آگے بڑھانے سے زیادہ وضاحت اور تیزی آئے گی، قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے طریقہ کار آسان ہوگا اور اس سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ہماری کشش میں اضافہ ہوگا۔"

یہ اعلان ان خبروں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امریکی کمپنی Anthropic آسٹریلوی حکام پر دباؤ ڈال رہی ہے تاکہ کاپی رائٹ قوانین میں ایسی تبدیلی کی جائے جس سے تخلیقی مواد کو مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت مل سکے۔

موسیقاروں، مصنفین اور اشاعتی اداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی تبدیلی کی مخالفت کرے اور ان کے تخلیقی کاموں کے تحفظ کو مزید مضبوط بنائے۔

البانیز نے کہا کہ آسٹریلیا کا تخلیقی مواد "فروخت یا قربان نہیں کیا جائے گا۔"

انہوں نے مزید کہا:

"کوئی بھی کمپنی کسی فنکار کی اجازت کے بغیر آسٹریلیا کی کتابوں، موسیقی، فن پاروں یا خبروں کو مصنوعی ذہانت کی تیاری یا تربیت کے لیے استعمال نہیں کرنی چاہیے... اس سے کم کوئی بھی عمل دراصل چوری ہے۔"

مصنوعی ذہانت کو معاشی موقع قرار دیا گیا

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق مارچ تک ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ڈیٹا سینٹرز میں سرمایہ کاری آسٹریلیا کی اقتصادی ترقی میں سب سے بڑا حصہ ڈالنے والا شعبہ رہی۔

البانیز نے کہا کہ حکومت کو اب تک مصنوعی ذہانت کے روزگار کی منڈی پر کسی بڑے منفی اثر کے شواہد نہیں ملے۔

انہوں نے کہا:

"ہمیں مصنوعی ذہانت کو اچھے روزگار کے لیے خطرہ نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ اسے بہتر ملازمتیں پیدا کرنے کے ایک مؤثر ذریعے کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔"

دریافت کیجیے
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر