غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں ایک بچے سمیت تین فلسطینیوں کو قتل کر دیا اور  ان کی لاشیں بھی ورثا کے حوالے نہیں کیں: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں ایک بچے سمیت تین فلسطینیوں کو قتل کر دیا اور  ان کی لاشی
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں واقع قصبے بیت فوریک میں غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے فلسطینی کسانوں پر حملہ کیا اور زرعی زمینوں کو آگ لگا دی۔ / َAA

فلسطین وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں ایک بچے سمیت تین فلسطینیوں کو قتل کر دیا اور  ان کی لاشیں بھی ورثا کے حوالے نہیں کیں۔

وزارت ِ صحت نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا  ہےکہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان سرکاری رابطہ ادارے سول افیئرز جنرل اتھارٹی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے نابلس کے مشرق میں واقع قصبہ بیت فوریک میں  20 سالہ محمود حسین ابو سمرہ اور 16 سالہ محمد سامر ملیطات کو قتل کر دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا  ہےکہ جنین کے مشرق میں حداد جنکشن کے قریب اسرائیلی فوج نے ایک اور  24 سالہ فلسطینی کو گولی مار کرقتل کر دیا ہے۔

فلسطین کے سرکاری خبر رساں ادارے وفا 'WAFA' نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سےشائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعرات کو علی الصبح بیت فوریک میں دو فلسطینیوں کو گولی مار کر قتل کیا اور ان کی لاشیں بھی واپس نہیں کیں۔

اسرائیلی فائرنگ میں زخمی ہونے والے دو دیگر فلسطینیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بیت فوریک کے میئر یوسف حنانی نے کہا ہےکہ اسرائیلی فوج نے قصبے کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے اور فوجیوں اور غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں نے ان مقامی باشندوں پر حملہ کیا جو اپنی زرعی زمینوں میں لگنے والی آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

حنانی کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے ایک گھر کے مالک کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ایک فلسطینی خاندان کو زبردستی اپنا گھر خالی کرنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آگ بجلی کے کھمبوں تک پھیل گئی اور  اسرائیلی آبادکاروں نے قصبے میں فلسطینیوں کی زیرِ  ملکیت کی دو گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے بیت فوریک کی فوجی چوکی کو بند کرنے کے بعد درجنوں افراد نہ تو اپنے گھروں تک پہنچ سکے اور نہ ہی قصبے سے باہر جا سکے۔

یہ قتل و غارت گری  اسرائیلی فوج کی طرف سے،مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع غیر قانونی بستی ' گانیم' کے قریب ایک فلسطینی کے چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کرنے اور فوج کے اُسے گولی مارنے کا، دعوی کرنے کے بعد کی گئی ہے۔

فلسطینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 8 اکتوبر 2023 کو غزہ میں اسرائیلی فوجی کاروائی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔ ان حملوں میں اب تک کم از کم 1,185 فلسطینی جاں بحق اور 3,816 زخمی ہو چکے ہیں۔

دریافت کیجیے
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
اسرائیلی ربی کا مطالبہ: فلسطینی مغربی کنارے سے نکل جائیں
نتن یاہو کی آخری مزاحمت: مقدمات، جنگ اور بقاء کی جدوجہد
اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے سے 233 فلسطینی شہریوں کی لاشیں بازیاب
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں 63 فیصد اضافہ
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
اسرائیل نے تقریباً 650 مکانات پر مشتمل ایک اور غیر قانونی آبادکاری منصوبے پر کام شروع دیا
نتن یاہو غزہ میں جنگ بندی یا ٹرمپ کے منصوبے کے تحت انخلاء کو مسترد کرتے ہیں: رپورٹ
اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں جولائی میں 2,256 حملے کیے
اسرائیل نے غزہ بھر میں 2 بچوں سمیت کم از کم آٹھ فلسطینی قتل کر دیئے
مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد اور الحاق  کی'صورتحال' بتدریج ابتر ہو رہی ہے، اقوام متحدہ
غزہ میں ایک مسجد کو نشانہ بنا کر شہید کرنے کا اسرائیل کا اعتراف