مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
امریکہ، ہم نے ایران کے ڈراؤنز مار گرائے ہیں
امریکی مرکزی کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں پر حملے کرنے کی کوشش کرنے والے ایران کے متعدد ڈراؤنز کو مار گرایا ہے۔
امریکہ، ہم نے ایران کے ڈراؤنز مار گرائے ہیں
آبنائے ہرمز

سینٹ کوم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش میں متعدد یک طرفہ حملہ آور ڈرونز لانچ کیے۔آبنا میں ٹریفک کا بہاؤ  بلا رکاوٹ جاری ہے، جبکہ امریکی فورسز نے گزشتہ چند گھنٹوں میں ان تمام ڈراؤنز کو مار گرایا ہے۔"

سینٹ کوم نے بتایا  ہے کہ "بین الاقوامی تجارتی راہداری آمدورفت کے لیے کھلی ہے۔"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل زور دے کر کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہونے کے قریب ہے اور مفاہمت کے تفصیلی متن پر آخری کام جاری ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے بارے میں کہا تھا، "امن کاقیام کبھی اتنا قریب نہیں تھا۔"

واشنگٹن اور تہران کے درمیان معاہدہ طے پانے کی سفارتی کوششوں کے باوجود، خطے میں فوجی کشیدگی برقرار ہے۔

 

دریافت کیجیے