دنیا
2 منٹ پڑھنے
دنیا جاپان سے ہوشیار رہے: شمالی کوریا
عالمی برادری جاپان کی " توسیع پسندانہ سوچ" سے پہلے سے کہیں زیادہ چوکس رہے: کم یو جونگ
دنیا جاپان سے ہوشیار رہے: شمالی کوریا
جے ایس چوکائی (DDG 176) پہلی بار ٹوماہاک میزائل فائر کرتے ہوئے۔ 29 جولائی 2026ء۔ / جاپانی وزارتِ دفاع کی تصویر

شمالی کوریا نے جاپان کے جدید ٹوماہاک کروز میزائل تجربے کی مذمت کی اور جاپان کو "جنگی جرائم کی مرتکب ریاست" قرار دیا ہے۔

شمالی کوریا سنٹرل نیوز ایجنسی 'کے سی این اے' کے مطابق، شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ جاپان کی "جنگی دور سے برقرار توسیع پسندانہ سوچ" کے حوالے سے پہلے سے کہیں زیادہ چوکس رہے۔

برسرِ اقتدار ورکرز پارٹی آف کوریا کی  اعلیٰ عہدیدار 'کم یو جونگ' نے کہا ہے کہ"اب یہ بات بالکل واضح ہو چکی ہے کہ اس قسم کے اقدامات دراصل فوجی طاقت بننے کی خواہش کو چھپانے کی حکمتِ عملی ہیں۔"

کم یو جونگ کا یہ بیان جاپان سیلف ڈیفنس فورسز کے امریکہ ساختہ  ٹوماہاک کروز میزائل کا پہلا تجربہ کرنے سے چند روز بعد سامنے آیا ہے ۔

واضح رہے کہ جاپانی محارب جنگی جہاز JS Chokai (DDG-176) نے 29 جولائی کو پہلی مرتبہ ایک ٹوماہاک کروز میزائل فائر کیا تھا۔ جاپان اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافے کے لئے امریکی بحریہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور اس تناظر میں حالیہ ٹوماہاک میزائل تجربے کوایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔

کم یو جونگ نے مزید کہا ہے کہ" جاپان   جنگی دور کے توسیع پسندانہ خیال  کے دوبارہ احیاء کی کوششوں میں ہے۔عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ جنگی جرائم کی مرتکب ریاست کے وارثوں کے بے لگام فوجی عزائم کے مقابل اپنے ہوشیار باز درجے میں  میں اضافہ کرے۔"

کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق جاپان کی 2022 کی قومی سلامتی حکمتِ عملی نے ملک کو اجازت دیتی ہے کہ وہ اپنی جنگ مخالف آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے بطور  دفاعی اقدام  دشمن کے میزائل اڈوں پر حملے کی صلاحیت حاصل کرے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں جولائی میں 2,256 حملے کیے
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
ایران: عمان کے ساتھ مذاکرات آبنائے ہرمز  سے بحری آمدروفت کے موضوع پر مرکوز ہیں
اسد اقتدار کا خاتمہ شام سمیت خطے کےلیے ناگزیر تھا: احمد الشراع
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں
مصر میں  5.3 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس
گیس پروم: یورپی گیس ذخائر میں کمی، ترسیل کے عمل کو خطرات س دو چار کر رہی ہے
ترکیہ وزارت خارجہ: نیتن یاہو کا مقصد علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے میں رکاوٹ ڈالنا ہے
امید ہے معاہدہ طے پا جائے گا: ٹرمپ
جاپان: ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی
اسرائیل نے غزہ بھر میں 2 بچوں سمیت کم از کم آٹھ فلسطینی قتل کر دیئے
ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملہ منسوخ کر دیا
وینزویلا سیاسی انتقالِ اقتدار پر بات چیت شروع کر رہا ہے
پیرو: سیاحتی طیارہ گِر گیا، 13 افراد ہلاک