ترکیہ کا پہلا فلوٹنگ پلیٹ فارم عنقریب فعال ہو رہا ہے
بحیرہ اسود میں 20 سال تک خدمات انجام دینے والا یہ پلیٹ فارم اس ہدف  کے تحت سکاریہ میں یومیہ قدرتی گیس پیداوار کو 9.5 ملین مکعب میٹر سے بڑھا کر 20 ملین مکعب میٹر تک لے جانے کی کوشش کرے گا۔
ترکیہ کا پہلا  فلوٹنگ پلیٹ فارم عنقریب فعال ہو رہا ہے
ترکی کا پہلا تیرتا ہوا پیداواری پلیٹ فارم "عثمان غازی" بحیرہ اسود میں 20 سال تک خدمات انجام دے گا۔

جمہوریہ ترکیہ کی وزارتِ توانائی و قدرتی وسائل کے بیان کے مطابق، "عثمان غازی فلوٹنگ پلیٹ فارم" بحیرہ اسود کے سکاریہ گیس فیلڈ میں ملکی قدرتی گیس کی پیداوار کو دو گنا کرے گا۔

بحیرہ اسود میں 20 سال تک خدمات انجام دینے والا یہ پلیٹ فارم اس ہدف  کے تحت سکاریہ میں یومیہ قدرتی گیس پیداوار کو 9.5 ملین مکعب میٹر سے بڑھا کر 20 ملین مکعب میٹر تک لے جانے کی کوشش کرے گا۔

جولائی 2024 میں صدر رجب طیب ایردوانکی طرف سے عوام سے متعارف کرایا گیا "عثمان غازی" پلیٹ فارم 298.5 میٹر طویل، 56 میٹر چوڑا اور 29.5 میٹر بلند ہے۔ صدر ایردوان نے 27 مئی 2025 کو اعلان کیا کہ پلیٹ فارم کا نام "عثمان غازی" رکھا گیا ہے اور 29 مئی 2025 کو اسے دولماباچے ورکنگ آفس سے فلیوس کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔

زونگل دک کی فلیوس بندرگاہ میں منظوری اور سرٹیفکیشن کے عمل سے گزرتا ہوا یہ پلیٹ فارم بحیرہ اسود میں اپنی ڈیوٹی کے لیے تیار ہوتے ہوئے متعدد ترامیم سے بھی گزارا گیا۔ اس کے اوپر 21 علیحدہ سہولیات موجود ہیں جن میں سے 11 سہولیات کو سکاریہ گیس فیلڈ کی خصوصیات کے مطابق دوبارہ تعمیر کیا گیا۔ ان میں سے 7 ترکیہ میں اور 4 بیرونِ ملک تیار کی گئیں۔ باقی 10 سہولیات کو میدان کے مطابق تبدیل کر کے پلیٹ فارم میں شامل کیا گیا۔

نگہداشت اور تیاری کے کاموں کے دوران روزانہ تقریباً 6 کلومیٹر کی کیبلنگ کی جاتی رہی اور پلیٹ فارم پر کل ملا کر 642 کلومیٹر بجلی کے کیبل موجود ہیں۔ تقریباً 30 کلومیٹر پائپنگ کے کام کے علاوہ ان منصوبوں میں تقریباً 7 ہزار افراد نے حصہ لیا۔

اس سال اگست میں ہنگامی حالات میں خارج ہونے والی ہائیڈروکاربن گیسوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے اور اخراج ممکن بنانے کے لیے فلیئر ٹاور پلیٹ فارم پر نصب کیا گیا۔ 96 میٹر بلندی، تقریباً 65 مربع میٹر بنیاد کے رقبے اور 260 ٹن وزن والا یہ ٹاور پلیٹ فارم پر اپنی مقررہ جگہ پر نصب کر دیا گیا۔

پہلی گیس اسی سال استعمال میں لائی جائے گی، پہلی پیداوار 2027 میں شروع ہوگی

140 افراد کے عملے کی گنجائش رکھنے والا "عثمان غازی"، آج فلیوس بندرگاہ سے روانہ ہونے کے بعد خشکی سے تقریباً 170 کلومیٹر دور مقام پر 20 سال تک خدمات انجام دے گا۔ پلیٹ فارم ایک فیکٹری کی طرح کام کرتے ہوئے پروسیس شدہ قدرتی گیس کو استعمال کے قابل بنا کر ملکی نیٹ ورک کو منتقل کرے گا۔

پلیٹ فارم کی یومیہ قدرتی گیس پیداوار موجودہ قیمتوں کے حساب سے تقریباً 10 ملین ڈالر کے معاشی حجم کے برابر مانی جا رہی ہے، اور اندازہ ہے کہ یہ ترک معیشت کو سالانہ تقریباً 3.5 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچائے گی۔ عثمان غازی کے روانہ کیے جانے کے بعد سال کے آخر تک فلیئر ٹاور کے ذریعے پہلی بار گیس جلانے اور 2027 کے آغاز میں پیداوار شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس طرح سکاریہ گیس فیلڈ کے دوسرے مرحلے کی تکمیل متوقع ہے۔